مندرجات کا رخ کریں

کرسچن بیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کرسچن بیل
(انگریزی میں: Christian Charles Philip Bale ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Christian Charles Philip Bale ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 30 جنوری 1974ء (51 سال)[1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ہاویرفورڈویست   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش سانٹا مونیکا   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ
ریاستہائے متحدہ امریکا [8]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 1.83 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 2   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار [9]،  فلم اداکار ،  صوتی اداکار ،  کریکٹر اداکار ،  فلم ساز [10]،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان برطانوی انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہسپانوی ،  انگریزی [11]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
نامزدگیاں
دستخط
 
IMDB پر صفحات[9]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کرسچن چارلس فِلِپ بیل (پیدائش: 30 جنوری 1974ء) معروف انگریز اداکار ہیں۔ وہ اپنی ہمہ جہتی اور کرداروں کے لیے جسمانی تبدیلیوں کی وجہ سے مشہور ہیں اور کئی اصناف کی فلموں میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔ ان کے اعزازات میں ایک اکیڈمی ایوارڈ اور دو گولڈن گلوب ایوارڈ شامل ہیں، اس کے علاوہ چار بار برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ کے لیے نامزد بھی ہوئے۔ 2014ء میں فوربز میگزین نے انھیں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار کیا۔

سر زِمین ویلزستان میں انگریز والدین کے گھر پیدا ہونے والے کرسچن بیل کو 13 برس کی عمر میں اسٹیون اسپیلبرگ کی 1987ء کی جنگی فلم ایمپائر آف دی سَن میں پہلا بڑا کردار ملا۔ ایک دہائی سے زائد عرصے تک فلموں میں مختلف کردار ادا کرنے کے بعد انھیں عالمی شہرت ملی جب انھوں نے بلیک کامیڈی امریکن سائیکو (2000ء) میں قاتل پیٹرک بیٹ مین کا کردار اور تھرلر دی مشینسٹ (2004ء) میں مرکزی کردار نبھایا۔ انھوں نے کرسٹوفر نولان کی ڈارک نائٹ (2005ء–2012ء) میں سپر ہیرو ’بیٹ مین‘ کا کردار بھی ادا کیا، جو تاریخ کی سب سے زیادہ آمدنی کرنے والی فلمی سیریز میں سے ایک ہے۔

بیٹ مین کے علاوہ کرسچن نے متعدد نمایاں فلموں میں کام کیا، جن میں نولان کی سائنس فکشن فلم دی پریسٹیج (2006ء)، ایکشن فلم ٹرمینیٹر سیلویشن (2009ء)، جرائم پر مبنی ڈرامائی فلم پبلک انیمیز (2009ء) اور رزمیہ فلم ایگزوڈس: گاڈز اینڈ کِنگز (2014ء) شامل ہیں۔ ڈیوڈ او رسل کی سوانحی فلم دی فائٹر (2010ء) میں باکسر ڈِکی ایکلنڈ کا کردار ادا کرنے پر انھیں بہترین معاون اداکار کا اکیڈمی ایوارڈ ملا۔ مزید اکیڈمی ایوارڈوں کے لیے ان کی نامزدگیاں امریکن ہسل (2013ء)، دی بگ شارٹ (2015ء) اور وائس (2018ء) میں اداکاری پر ہوئیں۔ وائس میں سیاست دان ڈک چینی کا کردار ادا کرنے پر انھوں نے دوسرا گولڈن گلوب ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اس کے بعد انھوں نے کھیلوں پر مبنی ڈرامائی فلم فورڈ ورسس فراری (2019ء) میں کین مائلز کا کردار اور سپر ہیرو فلم تھور: لو اینڈ تھنڈر (2022ء) میں ولن گور دی گاڈ بچر کا کردار نبھایا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. عنوان : Gemeinsame Normdatei — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/137877951 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Christian-Bale — بنام: Christian Bale — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6zs3sfx — بنام: Christian Bale — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/1355085 — بنام: Christian Bale — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. بنام: Christian Bale — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/46a9c2774ef24536941e66245ce04ac0 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. GeneaStar person ID: https://www.geneastar.org/genealogie/?refcelebrite=balec — بنام: Christian Bale
  7. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000026792 — بنام: Christian Bale — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. https://www.esquire.com/uk/culture/film/news/a7424/christian-bale-interview/ — اخذ شدہ بتاریخ: 18 ستمبر 2019
  9. ^ ا ب انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/title/tt10648342/ — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جولا‎ئی 2022
  10. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0000288/
  11. کونر آئی ڈی: https://plus-legacy.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/8565091
  12. https://www.oscars.org/oscars/ceremonies/2016