کرسچن وولف
| کرسچن وولف | |
|
صدر جرمنی
|
|
| در منصب 30 جون 2010ء – 17 فروری 2012 |
|
| پیشرو | ہورسٹ کوہلر |
|---|---|
| جانشین | جواشم گاک |
|
وزیر اعظم لوئر سیکسونی
|
|
| در منصب 4 مارچ 2003ء – 10 اکتوبر 2010ء |
|
| پیشرو | سگمر گیبرئیل |
| جانشین | ڈیوڈ میک ایلسٹر |
|
|
|
| پیدائش | 19 جون 1959 (56) اوسنابرک , جرمنی |
| سیاسی جماعت | کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد |
| ازواج | کرسٹیان وولف شادی 1988، طلاق 2006 بیٹینا وولف( 2008–ابتک) |
| بچے | اینالینا لائینس |
| مذہب | رومن کیتھولک |
| دستخط | |
کرسچن ولہم والٹر وولف (پیدائش 19 جون 1959) جرمن سیاستدان اور وکیل ہیں۔ انہوں نے 2010 سے 2012 تک جرمن صدر کا عہدہ سنبھالا۔ آپ کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد کے کارکن ہیں اور 2003 سے 2010 تک لوئر سیکسونی کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔[1] انہیں 30 جون 2010 کو ہوئے صدارتی انتخاب میں جرمنی کا صدر چنا گیا، اپنے مد مخالف جواشم گاک کو ہرا کر انہوں نے فوراً دفتر سنبھال لیا[2] تاہم وہ 2 جولائی تک حلف نہیں اٹھا سکے۔ [3]
17 فروری 2012 کو وولف نے صدر کی کرسی سے استعفٰی دے دیا۔ ان پر لوئر سیکسونی کے وزیر اعظم ہونے کے دور میں بدعنوانی کا الزام ہے۔ [4]
ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]
کرسچن وولف اوسنابرک میں پیدا ہوئے، آپ کا مذہب رومن کیتھولک ہے۔ آپ ہیئنرک لبکے (1959-1969) کے بعد پہلے رومن کیتھولک ہیں جو جرمنی کے صدر بنے۔ [5] والد کے گھر چھوڑ دینے کے بعد ان کی والدہ نے ان کی پرورش کی۔ اپنی ماں کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی سخت ہونے کی بیماری (Multiple Sclerosis) کے بعد انہوں نے کم عمری میں ہی اپنی کی ذمہ داری سنبھال لی۔ [6] اوسنابرک میں ثانوی تعلیم Abitur (جرمن تعلیمی قابلیت) مکمل کرکے آپ نے جامعہ اوسنابرک سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور معاشیات میں مہارت حاصل کی۔ آپ نے 1975 میں کرسچن ڈیموکریٹک جماعت میں شمولیت اختیار کی۔
ذاتی زندگی[ترمیم]
آپ کی شادی مارچ ۱۹۸۸ میں ہوئی اپنی کالج کی دوست کرسٹیان ووگٹ پیدائش 1961 سے ہوئی، آپ نے اوسنابرک میں قانوں کی تعلیم ساتھ حاصل کی۔، 1993 میں آپ کی بیٹی اینالینا کی پیدائش ہوئی۔ جون ۲۰۰۶ میں وولف نے اپنی طلاق کا اعلان کردیا۔ اس کی بعد ۲۱ مارچ ۲۰۰۸ کو ایک چھوٹی سی تقریب میں ان کی شادی بیٹینا کورنر[7] پیدائش ۱۹۷۳ سے ہوئی۔ اس شادی سے پہلے بھی بیٹینا کا ایک بیٹا ہے۔ ۱۲ مئی ۲۰۰۸ کو ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ .[3]
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ Curriculum vitae of Prime Minister Christian Wulff – Office of the Prime Minister
- ^ "Christian Wulff zum Bundespräsidenten gewählt". Official Website of German Bundestag. 30 June 2010. http://www.bundestag.de/dokumente/textarchiv/2010/30377887_kw25_bundesversammlung_nachher/index.jsp۔ اخذ کردہ بتاریخ 30 June 2010. "Mit der Annahme der Wahl hat Wulff zugleich sein neues Amt angetreten."
- ^ 3.0 3.1 Buergin، Rainer; Parkin، Brian (30 June 2010). "Merkel's Presidential Candidate Wulff Wins in Third-Round Vote". Bloomberg Businessweek. http://www.businessweek.com/news/2010-06-30/merkel-s-presidential-candidate-wulff-wins-in-third-round-vote.html۔ اخذ کردہ بتاریخ 30 June 2010. "Wulff, who is married with one daughter and a son, will be sworn in on 2 July."
- ^ Waterfield، Bruno (17 February 2012). "Blow to Merkel as German president resigns". روزنامہ ٹیلی گراف. http://www.telegraph.co.uk/news/worldnews/europe/germany/9088324/Blow-to-Merkel-as-German-president-resigns.html.
- ^ "Germany’s new president Christian Wulff embracing his second wife | Language Creates Value". Common-talk.com. 16 July 2010. http://www.common-talk.com/cms/node/9937۔ اخذ کردہ بتاریخ 17 February 2012.
- ^ "Christian Wulff im Porträt" (G4erman میں). Kleine Zeitung. 30 June 2010. http://www.kleinezeitung.at/nachrichten/politik/aussenpolitik/2366743/christian-wulff-sieht-sich-nicht-alpha-tier.story۔ اخذ کردہ بتاریخ 8 July 2010.
- ^ Fischer، Sebastian; Schröder، Alwin; Volkery، Carsten (8 December 2006). "Von Bin Baden bis Bin Nacktbaden" (German میں). Der Spiegel. http://www.spiegel.de/politik/deutschland/0,1518,453378,00.html۔ اخذ کردہ بتاریخ 30 June 2010.