کرغیزستان میں مذہب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ٹوکموکو میں ایک مسجد۔



Circle frame.svg

کرغیزستان میں مذہب (2011)[1]

  اسلام (88.0%)
  پروٹسٹنٹ (1.7%)
  دیگر مسیحی (0.3%)
  غیر ملحق (0.3%)
  دیگر مذاہب (0.3%)

اسلام کرغیزستان کا سب سے بڑا مذہب ہے، لیکن آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ کرغزستان ایک کثیر النسلی اور اسلام کے ساتھ کثیر مذہبی ملک ہے (بشمول اہل سنت، اہل تشیعبدھ مت، بہائیت، مسیحیت (بشمول روسی راسخ الاعتقاد اور کاتھولک کلیسیایہودیت اور دیگر مذاہب سب ملک میں موجود ہے۔ سنی اسلام ملک کا سب سے بڑا مذہب ہے، سنیوں کی تعداد، کل آبادی کا 75-80% ہے۔

اسلام[ترمیم]

کرغیزستان کی بھاری اکثریت مسلمان آبادی پر مشتمل ہے، 1998ء کی مردم شماری کے مطابق کرغیزستان کی کل آبادی کا 86.3% اسلام کے پیروکاروں پر مشتمل ہے اور ان کی اکثریت اہلسنت ہے۔[2] آٹھویں سے بارہویں صدی کے درمیان میں کرغیز قبائلیوں کو اسلام سے متعارف کرایا گیا۔ اسّی فیصد کرغیزستانی مسلمان ہیں۔ ان میں سے اکثریت حنفی فقہ سے منسلک ہے جو یہاں سترہویں صدی میں رائج ہوا۔ شہروں سے باہر اسلامی روایات مقامی ترک قبائلی روایات اور عقائد سے ملی ہوئی ہیں۔ بقیہ کرغیزستانی زیادہ تر روسی یا یوکرینی تقلیدی کنائس کے مسیحی ہیں۔ سوویت دور میں یہاں سرکاری لامذہبیت (دہریت) عائد تھی اور کرغیزستان کا آئین اب بھی حکومت میں دین کی مداخلت کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ تاہم آزادی کے بعد اسلام معاشرتی اور سیاسی سطحوں پر بتدریج اہمیت حاصل کر رہا ہے۔ اس کے باوجود کچھ سیاسی اور معاشرتی گروہ اب بھی سوویت دور کی دہریت کے حامی ہیں۔

حالانکہ مذہب نے کرغیزستان کی سیاست میں خاص کردار ادا نہیں کیا ہے۔ اسلامی اقدار کے زیادہ روایتی عناصر کے باوجود ملکی آئین کو غیر مذہبی رکھا گیا ہے، اگرچہ آئین، ریاست کے کاروبار کے عمل میں کسی بھی نظریے یا مذہب کی مداخلت سے منع کرتا ہے، تاہم عوامی بڑھتی ہوئی تعداد نے اسلامی روایات کے فروغ کے لیے حمایت کا اظہار کرتی ہے۔[3] وسطی ایشیا کے دیگر حصوں میں، وسطی ایشیا کے آس پاس ایک انتہا پسند ایسے اسلامی انقلاب کی صلاحیت کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے جو ایران اور افغانستان کو اسلام کو براہ راست ریاست کی تشکیل کے لیے بنیاد مان غیر اسلامی آبادی کے خاتمے کے لیے متحد کر سکتی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Pew-Templeton Global Religious Futures Project"۔ http://www.globalreligiousfutures.org/ (انگریزی زبان میں)۔ 2016۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-01۔ External link in |website= (معاونت)
  2. [1]
  3. ISN Security Watch – Islam exerts growing influence on Kyrgyz politics

مآچذ[ترمیم]

سانچہ:آبادیات کرغیزستان