کرنل غلام سرور
ظاہری ہیئت
کرنل غلام سرور پاکستان کے ممتاز دانشور، کالم نگار، دفاعی تجزیہ نگار اور ادیب ہیں
پیدائش
[ترمیم]کرنل غلام سرور کی ولادت31دسمبر1928ء کو جہلم میں پیدا ہوئے۔
تعلیم
[ترمیم]آپ نے انگریزی، اردو اور علوم اسلامی میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہو گئے تھے۔ بعد ازاں انھوں نے پاک فوج کی ایجوکیشن کور سے وابستگی اختیار کی۔
تصانیف
[ترمیم]کرنل غلام سرور کی تصانیف میں
- تقدیر امم (ملٹری ہسٹری)
- مسافر حرم
- پطرس ایک مطالعہ
- مطالعہ اسلامیات
- راہ عمل(موٹیویشن لیکچر)
- آئینہ ایام خود نوشت سوانح شامل ہیں۔
ستارہ امتیاز
[ترمیم]حکومت پاکستان نے انھیں 1982ء میں ستارہ امتیاز (ملٹری) کے تمغے سے سرفراز کیا۔
وفات
[ترمیم]کرنل (ر) غلام سرور 21دسمبر 2009ء کو لاہور میں وفات پا گئے۔[1] [2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ پاکستانی اہل قلم کی ڈائریکٹری ص488، اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد
- ↑ https://tareekhepakistan.com/detail/164