کرن بلوچ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کرن بلوچ
شخصی معلومات
پیدائش 23 فروری 1978 (44 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
ٹیم
Flag of Pakistan.svg پاکستان قومی کرکٹ ٹیم (1998–2004)  ویکی ڈیٹا پر (P54) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ کرکٹ کھلاڑی  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کرن مقصود بلوچ (ولادت: 23 فروری 1978ء) پاکستانی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں۔[1]۔ 1997 میں انہوں نے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا، ون ڈے کرکٹ میں 40 میچ کھیلے اور ٹیسٹ کرکٹ میں تین میچ کھیلے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 242 خواتین ٹیسٹ کرکٹ میں کسی خاتون کا سب سے بڑا اسکور ہے [2]۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

کرن مقصود بلوچ اپنے گھر میں پہلی اولاد تھیں اور بچپن سے ہی کرکٹ کی شوقین تھیں۔ بچپن میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ باسکٹ بال، بیڈمنٹن بھی کھیلتی رہیں کیونکہ اسکون میں کرکٹ کی سہولیات نہیں تھیں۔ [3] کرن کے والد ایک پروفیشنل کرکٹر تھے اور وہ پاکستان ٹی وی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن جیسی ٹیموں کی نمائندگی قائداعظم ٹرافی میں کر چکے تھے۔ کرن کے والد اسے گیندبازی سیکھایا کرتے تھے اور وہ اپنے والد اور بھائی کے ساتھ کرکٹ کی مشق کیا کرتی تھی [3]۔

نیشنل ٹیم میں شمولیت[ترمیم]

1996 میں پاکستان ویمن کرکٹ کنٹرول ایسوسی ایشن کی شازیہ خان نے انہیں ٹیم کے لیے منتخب کیا۔ 1997 میں فاطمہ جناح ٹرافی میں کھیلیں اور اس کے بعد 1997 میں 3 ون ڈے اور چند مقامی میچوں کے لیے منتخب ہوئیں۔ اپنے پہلے میچ میں 19 اسکور کیے جبکہ پاکستان ٹیم صرف 56 پر آؤٹ ہو گئی جس میں کرن مقصود سب سے زیادہ اسکور کرنے میں کامیاب رہیں۔ [4] ڈنمارک کے خلاف 13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جو اب تک ون ڈے کرکٹ میں ان کی بہترین باؤلنگ ہے۔ [5] 1998 میں اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں 76 رنز اسکو کیے جو ٹیم میں سب سے زیادہ اسکور تھا، پاکستان یہ میچ 309 رنز سے ہار گیا۔ [6] انہوں نے سیریز کے واحد ٹیسٹ میں 242 اسکور بنائے جو خواتین ٹیسٹ اننگز میں کسی اوپنر کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ [7] اپنے کیریئر کی بہترین ٹیسٹ باؤلنگ بھی تیسری اننگز میں کی جب 41 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ [8]

مزید دیکھیں[ترمیم]

خواتین ٹیسٹ کرکٹ میں سنچریوں کی فہرست

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Kiran Baluch". Cricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2009. 
  2. "Records / Women's Test matches / Batting records / Most runs in an innings". ESPNcricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2014. 
  3. ^ ا ب Samiuddin، Osman (8 May 2004). "Pakistan's record-breaking lady". ای ایس پی این کرک انفو. اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2014. 
  4. "Pakistan Women in New Zealand Women's ODI Series – 1st Women's ODI". ESPNcricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2014. 
  5. "Statistics / Statsguru / Kiran Baluch / Women's One-Day Internationals". ESPNcricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2014. 
  6. "Pakistan Women in Sri Lanka Women's Test Match". ESPNcricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2014. 
  7. "Records | Women's Test matches | Batting records | Most runs in an innings (by batting position) | ESPN Cricinfo". Cricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2017. 
  8. "Statistics / Statsguru / Kiran Baluch / Women's Test matches / all-round analysis". ESPNcricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2014.