کرٹانیوالہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ضلع بھکر کی تحصیل منکیرہ کی یونین کونسل ماہنی میں واقع گاؤں مومن آباد المعروف کرٹانیوالہ ضلع کی حدبندی پر واقع ہے۔یارا سلحہ سے آگے چارکلومیٹر واقع اور کاتیمار کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں کرٹانیوالہ کی بنیاد رکھنے والا فقیر اللہ دتہ کوروٹانہ جو اصل میں ٹاہلہ خوشاب کا رہائشی ہے۔اس گاؤں کا نام پیر بغدادی نے رکھا۔جبکہ بیسویں صدی کے آغاز میں یہاں ایک دفعہ خواجہ گل حسن پیر آف مرشد آباد کا گذر ہوا۔ان کو یہاں وضو کے لیے پانی نہ ملا۔انھوں نے مریدین کو فرمایا دعاکرو اللہ اس جگہ مسجد بنوا دے۔خواجہ گل حسن کی دعا کے چند سال بعد یہاں کرٹانہ قوم نے مسجد کی بنیاد رکھی۔اس گاؤں میں تقریبا پچاس کے قریب حفاظ ہیں۔ایک دینی مدرسہ حاجی حافظ ممتاز حسین نظامی نے جامعہ نظامیہ کے نام قائم کر رکھا ہے۔یہاں کے مقامی لوگ کھیتی باڑی کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان میں ملازمت بھی کرتے ہیں۔