کرکٹ عالمی کپ اعزازات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہر آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر، کئی ایوارڈز ان کھلاڑیوں اور ٹیموں کو پیش کیے جاتے ہیں جنھوں نے کھیل کے مختلف پہلوؤں میں خود کو ممتاز کیا ہوتا ہے۔

اعزازات کا خلاصہ[ترمیم]

فی الحال چار اعزازت ایسے ہیں جو عالمی کپ کے فائنل کے بعد دیے جاتے ہیں:

  • سب سے زیادہ رنز بنانے والے کے لیے گولڈن بلا ایوارڈ (جسے فی الحال "آئی سی سی گولڈن بیٹ" کہا جاتا ہے)، پہلی بار 1975 میں دیا گیا؛
  • سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کے لیے گولڈن بال ایوارڈ (جسے فی الحال "آئی سی سی گولڈن بال" کہا جاتا ہے)، پہلی بار 1975 میں دیا گیا؛
  • پورے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ'' (جسے فی الحال "آئی سی سی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ" کہا جاتا ہے)، پہلی بار 1992 میں دیا گیا؛
  • ورلڈ کپ کے فائنل میں بہترین کھلاڑی کے لیے فائنل ایوارڈ میں میچ کا بہترین کھلاڑی'' (جسے فی الحال "آئی سی سی پلیئر آف دی میچ" کہا جاتا ہے)، جو پہلی بار 1992 میں دیا گیا؛

ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی[ترمیم]

سال کھلاڑی شماریات
1992 نیوزی لینڈ کا پرچم مارٹن کرو 456 رنز
1996 سری لنکا کا پرچم سنتھ جے سوریا 221 رنز اور 7 ووکٹیں
1999 جنوبی افریقا کا پرچم لانس کلوزنر 281 رنز اور 17 ووکٹیں
2003 بھارت کا پرچم سچن ٹندولکر 673 رنز اور 2 ووکٹیں
2007 آسٹریلیا کا پرچم گلین میک گراتھ 26 ووکٹیں
2011 بھارت کا پرچم یوراج سنگھ 362 رنز اور 15 ووکٹیں
2015 آسٹریلیا کا پرچم مچل اسٹارک 22 وکٹیں
2019 نیوزی لینڈ کا پرچم کین ولیمسن 578 رنز اور 2 وکٹیں; کپتانی
2023 بھارت کا پرچم ویرات کوہلی 765 رنز اور 1 وکٹ
2027

فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی[ترمیم]

سال کھلاڑی شماریات
1975 ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا پرچم کلائیولائیڈ 102 رنز
1979 ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا پرچم ویوین رچرڈز 138*
1983 بھارت کا پرچم مہندرامرناتھ 3/12 اور 26
1987 آسٹریلیا کا پرچم ڈیوڈ بون 75 رنز
1992 پاکستان کا پرچم وسیم اکرم 33 اور 3/39
1996 سری لنکا کا پرچم اروندا ڈی سلوا 107* اور 3/42
1999 آسٹریلیا کا پرچم شین وارن 4/33
2003 آسٹریلیا کا پرچم رکی پونٹنگ 140
2007 آسٹریلیا کا پرچم ایڈم گلکرسٹ 149
2011 بھارت کا پرچم مہندر سنگھ دھونی 91*
2015 آسٹریلیا کا پرچم جیمزفالکنر 3/36
2019 انگلستان کا پرچم بین اسٹوکس 84*
2023 آسٹریلیا کا پرچم ٹریوس ہیڈ 0/4 اور 137
2027

گولڈن بیٹ[ترمیم]

’’گولڈن بیٹ‘‘ ایوارڈ آئی سی سی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کو دیا جاتا ہے۔ جب کہ ہر ورلڈ کپ میں رنز بنانے والوں کی رینکنگ ہوتی تھی، پہلی بار 1975 میں ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اگر ایک سے زیادہ کھلاڑی ایک جیسے رنز بنانے والے ہوں تو دونوں کو گولڈن بیٹ سے نوازا جاتا ہے۔ بھارت واحد ملک ہے جس کے کھلاڑیوں نے ریکارڈ 4 بار گولڈن بیٹ جیتا ہے (سچن ٹنڈولکر 1996 اور 2003 میں راہول ڈریوڈ 1999 میں اور روہت شرما 2019 میں )۔

سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی
عالمی کپ سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی رنز
1975 نیوزی لینڈ کا پرچم گلین ٹرنر 333
1979 ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا پرچم گورڈن گرینیج 253
1983 انگلستان کا پرچم ڈیوڈ گاور 384
1987 انگلستان کا پرچم گراہم گوچ 471
1992 نیوزی لینڈ کا پرچم مارٹن کرو 456
1996 بھارت کا پرچم سچن ٹنڈولکر 523
1999 بھارت کا پرچم راہول ڈریوڈ 461
2003 بھارت کا پرچم سچن ٹنڈولکر 673
2007 آسٹریلیا کا پرچم میتھیوہیڈن 659
2011 سری لنکا کا پرچم تلکارتنے دلشان 500
2015 نیوزی لینڈ کا پرچم مارٹن گپٹل 547
2019 بھارت کا پرچم روہت شرما 648
2023 بھارت کا پرچم ویرات کوہلی 765
2027
2031

گولڈن بال[ترمیم]

’’گولڈن بال‘‘ ایوارڈ آئی سی سی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کو دیا جاتا ہے۔ جب کہ ہر ورلڈ کپ میں وکٹ لینے والوں کی رینکنگ ہوتی تھی، پہلی بار 1975 میں ایوارڈ دیا گیا۔

اگر ایک سے زیادہ کھلاڑی ایک جتنی وکٹیں حاصل کرتے ہیں تو سب کو گولڈن بال سے نوازا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا گیندباز
عالمی کپ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا گیندباز وکٹیں
1975 آسٹریلیا کا پرچم گیری گلمور
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا پرچم برنارڈ جولین
11
11
1979 انگلستان کا پرچم مائیک ہینڈرک 10
1983 بھارت کا پرچم راجر بنی 18
1987 آسٹریلیا کا پرچم کریگ میک ڈرمٹ 18
1992 پاکستان کا پرچم وسیم اکرم 18
1996 بھارت کا پرچم انیل کمبلے 15
1999 نیوزی لینڈ کا پرچم جیف ایلوٹ
آسٹریلیا کا پرچم شین وارن
20
20
2003 سری لنکا کا پرچم چمنڈا واس 23
2007 آسٹریلیا کا پرچم گلین میک گراتھ 26
2011 بھارت کا پرچم ظہیرخان
پاکستان کا پرچم شاہد آفریدی
21
21
2015 آسٹریلیا کا پرچم مچل اسٹارک
نیوزی لینڈ کا پرچم ٹرینٹ بولٹ
22
22
2019 آسٹریلیا کا پرچم مچل اسٹارک 27
2023 بھارت کا پرچم محمد شامی 24
2027
2031

حوالہ جات[ترمیم]