کرین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک ٹاور کرین، جو بلند و بالا عمارتوں کی تعمیراتی کام میں وزنی اشیاء کو منتقل کرتا ہے

کرین ایک مشینی گاڑی ہوتی ہے جس کے بنیادی اجزاء میں لوہے کی رسی ،زنجیر اور چرخی شامل ہیں۔ کرین کے ذریعے مختلف بھاری بھرکم اشیاء کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے بالخصوص تعمیراتی کام کے دوران ایک عمارت سے دوسری عمارت لوہا،ریت،بلاک،اینٹ،وغیرہ۔ کرین چونکہ ایک مشینی آلہ ہوتا ہے اور انسان سے کہیں گُنا زیادہ وزن بہ یک وقت اٹھا سکتا ہے اس لیے جدید دور میں تعمیراتی کاموں میں کرین کا بکثرت استعمال ہوتا ہے۔

کرین ابتدائی دور میں قدیم یونانیوں نے ایجاد کیا تھا، اس وقت چونکہ مشینی نظام وغیرہ نہ تھے اس لیے اس کو کسی جاندار (گھوڑے،گدھے،وغیرہ) کے زور سے چلا جاتا تھا۔ اور اسی کرین کی ایجاد کے بعد لوگوں نے طویل طویل عمارتیں بنانا شروع کیے۔ ابتدائی طور پر جو کرین بنائے گئے تھے وہ زیادہ تر لکڑی وغیرہ سے بنے تھے بعد میں کرین مختلف دھاتوں (مثلاََ آئرن،لوہے،وغیرہ) سے بنائے گئے۔

کرین میں مختلف اقسام ہوتے ہیں اور ہر قسم کا کرین ایک مخصوص اور ایک حد تک کام کر سکتا ہے۔ مثلاََ چھوٹے چھوٹے کرین دکان وغیرہ کو تعمیر کرنے میں استعمال ہوتے ہیں، ایک ٹاور کرین بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہوتا ہے۔ اٹھارویں صدی سے پہلے بھی کرین ہوا کرتے تھے لیکن اس وقت کرینوں کے ساتھ جانداروں کو باندھا جاتا تھا اور ان جانداروں کے کھینچنے کی وجہ سے کرین کام کرتا تھا، پھر تقریباََ 18ویں یا 19 ویں صدی میں اسٹیم انجن ایجاد ہوا جس نے کرین کی تقویت میں اضافہ کیا اور کرین کو ایک نئی شکل مل گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں نے لکڑی سے بنے ہوئے کرینوں کو ترک کر کے آئرن اور لوہے سے بنے کرین بنائے۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔