کسولی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

कसौली
کسولی
کنٹونمنٹ
Kasauli Hills
Kasauli Hills
ملک بھارت
ریاستہماچل پردیش
ضلعضلع سولن
زبان(یں)
 • سرکاریہندی زبان
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)

کسولی ایک بھارتی پُر فضا شہر اور کنٹونمنٹ علاقہ ہے جو ضلع سولن، ریاست ہماچل پردیش میں واقع ہے۔ برطانوی دور میں اسے 1942ء میں بطور کنٹونمنٹ قائم کیا گیا۔ یہ شملہ سے 77 کلومیٹر اور چندی گڑھ سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ کسولی قصبہ صحت افزا ماحول کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس علاقے کے خاموش ماحول کی وجہ سے کبھی کبھی اسے سویا ہوا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ کسولی سطح سمندر سے 1,900 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

2001ء میں کسولی کی آبادی 4994 افراد پر مشتمل تھی۔ جن میں سے 56 فیصد مرد اور 44 فیصد خواتین تھیں۔ کسولی کی شرح تعلیم متوسطاً 80 فیصد تھی جس میں تعلیم یافتہ مرد 84 فیصد جبکہ خواتین 74 فی صد تھیں۔10 فیصد آبادی ان بچوں پر مشتمل تھی جن کی عمر 10 سال سے کم تھی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]