کلائنٹ و سرور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
عمیل اور معیل کے درمیان تعلق کا وضاحتی خاکہ

سادہ سے الفاظ میں عمیل و سرور (Client/Server)، کسی فرد کے سامنے رکھے کمپیوٹر (کلائنٹ) اور کہیں دور موجود سرور کے درمیان رابطے اور شراکہ کو کہا جاتا ہے اور یہ اصطلاح 1980 سے دیکھنے میں آرہی ہے۔ درحقیقت یہ ایک طرح کا سوفٹ ویئر ہی ہوتا ہے جس کا مقصد ایک صارف کے لیۓ کمپیوٹر کے استعمال میں آسانی پیدا کرنا ہوتا ہے۔ اس کی تعریف علمی انداز میں یوں بھی کی جاسکتی ہے کہ

علمی تعریف[ترمیم]

عمیل و سرور ، ایک ایسا معماری شراکہ (network architecture) ہوتا ہے جو کہ عمیل / client اور معیل / server کے مابین پایا جاتا ہے۔ یہاں کلائینٹ یا عمیل، عموما ایک ایسا نفاذیہ ہوتا ہے جو کہ graphical user interface کا استعمال کررہا ہوتا ہے۔ ایک عمیل کو ایک درخواست گذار کہا جاسکتا ہے جو کہ اپنی مطلوبہ معلومات کے لیۓ سرور کی جانب دست سوال دراز کرتا ہے اور سرور اس سوال کے جواب میں عمیل کو درکار معلومات فراہم کردیتا ہے۔ سرور یا سرور کی مختلف اقسام ہوسکتی ہیں مثلا

سرور یا سرور کی مندرجہ بالا اقسام کا مقصد ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہوا کرتا ہے لیکن بنیادی طور پر انکی تعمیر یکساں اصولوں پر ہی ہوتی ہے۔

خصوصیات[ترمیم]

عمیل و سرور معماری کا بنیادی مقصد اک ایسی قابل مقیاس (scalable) معماری فراہم کرنا ہوتا ہے کہ جسمیں کسی شراکہ پر موجود ہر مھمہ (process) باالفاظ دیگر کمپیوٹر ، یا تو ایک عمیل ہوتا ہے یا ایک سرور۔ عموما ایک سرور مصنع لطیف (یا سرور سوفٹ ویئر) ایک ایسے کمپیوٹر یا کمپیوٹر پر ہوتا ہے جو کہ طاقتور ہو اور خاص طور پر کاروباری نفاذیات کو چلانے کے لیۓ بنایا گیا ہو۔ جبکہ عمیل ایک ایسا سوفٹویئر عام طور پر ایک ذاتی کمپیوٹر (PC) یا ایک ورک اسٹیشن پر چل سکتا ہے۔ ایک عمیل کے پاس تمام تر معلومات سرور سے آتی ہیں اور وہ انہی کی خارجات (outputs) صارف تک پہنچاتا ہے

معیل کی خصوصیات[ترمیم]

  • لافاعل (خادم) --- Passive slave
  • عمیل کی جانب سے درخواست یا سوال آنے کا منتظر
  • درخواست آنے پہ اس پر عملکاری (processing) کرکہ جواب یا ردعمل روانہ کرتا ہے

عمیل کی خصوصیات[ترمیم]

  • فاعل (کارفرما) --- Active master
  • سرور کی جانب درخواست روانہ کرتا ہے
  • سرور کی جانب سے درخواست پر جواب یا ردعمل کا منتظر

چند فوائد[ترمیم]

عمیل و سرور سوفٹویئر (کلائنٹ سرور سوفٹ ویئر)، ایک متنوع ، پیغامات کی بنیادوں پر قائم اور مطبقیہ تحت الساخت (modular infrastructure) رکھنے والی ایک ایسی معماری (آرکیٹیکچر) ہے جو کہ نیٹ ورک اور کمپیوٹر کے نظام کی مندرجہ ذیل خصوصیات میں بہتری پیدا کرتی ہے

اس سے مراد کسی نظام (خواہ شمارندہ ہو یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے کہ جس کی مدد سے اسکو کوئی صارف سیکھـ سکتا ہو اسطرح کہ وہ اسمیں مدخلات (inputs)، خارجات (outputs) اور یفسر (interpret) باآسانی کرسکے
اس سے مراد کسی نظام (خواہ شمارندہ ہو یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے کہ جس کی مدد سے اسکو ، اس ماحول سے ہٹ کر کہ جسکے لیۓ اسکو بنایا گیا ہو ، نئے ماحول اور نفاذات (applications) کے مطابق ڈھالا یا تبدیل کیا جاسکے
اس سے مراد کسی دو یا زائد نظاموں (خواہ شمارندے ہوں یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے کہ جس کی مدد سے وہ آپس میں معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہوں
اس سے مراد کسی نظام (خواہ شمارندہ ہو یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے کہ جس کی مدد سے اس نظام یا اسکے کسی جزء کو کسی مسلہء کے حل کے لیۓ تبدیل کیا جاسکتا ہو

مزید دیکھیۓ[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]