کلٹ (فرقہ)
ظاہری ہیئت
کلٹ (Cult) سے مراد کوئی ایسا فرقہ یا مسلک ہے جو ایک شخص کے گرد گھومتا ہو۔[1] کلٹ انگریزی میں 1617ء میں شامل ہوا جس کا مطلب عبادت ہے۔ گو اس کا ماخذ لاطینی لفظ کلٹس ہے جس کا مطلب کسی شخص یا شے کی نشو و نما ہے۔ تاہم کلٹ گروپس صرف مذہبی ہی نہیں بلکہ سیاسی اور دوسرے مقاصد کے لیے بھی بنائے جاتے ہیں۔ کلٹ ابتدائی طور پہ کسی کرشماتی شخصیت یا لیڈر جنھیں اکثر مرید اپنا مرشد بھی کہتے ہیں، سے کشش کے نتیجہ میں تشکیل پاتے ہیں۔ اور جن کا خاص ایجنڈا ہوتا ہے۔ کلٹ کا مقصد اپنے ارکان کو ان کے قریبی دوستوں اور خاندان والوں سے علاحدہ کرنا ہے۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ محمد بلال غوری (12 مئی 2022)۔ "Cult کا دھندہ اب بھی جاری ہے"۔ روزنامہ جنگ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-09-02
- ↑ طیبہ ضیا (26 اپریل 2024)۔ "کلٹ اور شخصیت پرستی۔۔۔" روزنامہ نوائے وقت۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-09-02