کلیضمر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کلیضمر (یدش: כליזמר یا קלעזמער (klezmer), pl.: כליזמרים (کلضموریم) – آلاتِ موسیقی ) مشرقی یورپ کے اشکنازی یہود  کی ایک روایتی موسیقی ہے۔جو   پیشہ ور موسیقاروں کی طرف سے بجائی جاتی ہے جنہیں   کلضموریم کہا جاتا ہے جبکہ طائفہ کو 'کپیلئے' کہا جاتا ہے , یہ صنف موسیقی  اصل طور پہ  بڑی حد تک رقص کے سُروں اور آلات پر مشتمل ہے جو شادیوں اور دیگر تقریبات میں بجایا جاتا ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکا میں یدش زبان بولنے والے یہودی تارکین وطن کی مشرقی یورپ سے امریکا پہنچنے کے ساتھ  جو 1880ء اور 1924ء درمیان  کا زمانہ ہے  یہ موسیقی   پھیلی اور ترقی کرتی گئی جب امریکی جاز کے ساتھ اس کا   ربط پیدا ہوا[1]  . 1970ء میں کلیضمر کی بحالی کے بعد کے ابتدائی سالوں  میں  ، کلیضمر امریکی ذیلی قسم کی موسیقی  تھی ، اگرچہ  21ویں صدی میں موسیقاروں "اصل" قبل از  جاز روایات پر توجہ دینی شروع کردی تھی جیسا کہ ان احیاء پسندوں نے بشومل جوش ہورووٹز ، ییل سٹارم   اور باب کوہن نے مشرقی اور وسطی یورپ کے تحقیقی میدان میں برس ہا برس گزارے. اس کے علاوہ, بعد میں  سوویت یونین سے آئے تارکین وطن جیسے 1980s میں جرمن گولڈنشٹائن نے بچ جانے والا معلوماتی خزانہ ریاست ہائے متحدہ امریکا اور اسرائیل لے گئے۔

یورپی لوک طرزموسیقی کے مدمقابل،کلیضمرموسیقی کی تاریخ کی تاریخ اور ارتقا بارے میں بہت کم معلومات میسر ہیں اور اس بارے جو کچھ کہا جاتا ہے وہ غیر یقینی ہے.[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Hankus Netsky, "American Klezmer: A Brief History" from American Klezmer: Its Roots and Offshoots Ed. Mark Slobin, p.13
  2. Mark Slobin, Fiddler on the Move. p.93.