کل وقتی
ہمہ وقتی (انگریزی: full-time) ملازمت وہ ہوتی ہے جس میں ایک شخص ہر کام کے روز مقررہ وقت اپنی خدمات کے انجام دے، جیسا کہ اس کا آجر طے کرے۔ کل وقتی ملازمت میں بہت سے فوائد ایسے ہوتے ہیں جو جز وقتی، عارضی اور لچک دار ملازمین کو عام طور سے حاصل نہیں ہوتے ہیں، جیسے کہ سالانہ رخصت، رخصت بیماری اور صحت کا بیمہ۔ یہ فائدے یا اس طرح کے کچھ اور فائدے عام طور سے کل وقتی ملازمین کو حاصل ہوتے ہیں۔
ملازمت کے معاہدے میں شرائط، حقوق، ذمہ داریاں اورکام کے فرائض آجرکو واضع کرنا چاہیے ۔ اگر معاہدہ غیر محدود مدت کے لیے ہے تو اس صورت میں اس کے اختتام کی تاریخ متعین نہیں ہوتی۔ غیر محدود مدت کی ملازمت کے معاہدے کل وقتی یا جز وقتی ہو سکتے ہیں۔ کل وقتی ملازمت 38 سے 40 گھنٹے فی ہفتہ ہوتی ہے۔ اگر آپ 38 گھنٹے فی ہفتہ سے کم کام کرتے ہیں، اسے جز وقتی ملازمت تصور کیا جاتا ہے۔ جز وقتی ملازمت کی عام قسم میں بیس گھنٹے فی ہفتہ کام ہوتا ہے۔ ملازم یا کمپنی اس معاہدے کو منسوخ کر سکتے ہیں۔[1] تاہم کل وقتی ملازمت میں عام طور سے ملازمین کو کچھ سہولتیں ہو حاصل ہو سکتی ہیں جو دوسروں سے کہیں زیادہ ہوں، جیسے کہ ملازمت کی منسوخی کے لیے نوٹس کی میعاد اور / یا اچانک علحدگی کے لیے معاوضہ وغیرہ۔ بھارت جیسے ملک میں کئی اداروں میں کل وقتی ملازمین کے لیے پراویڈنٹ فند کی بھی سہولت ہوتی ہے، جو کل کا کل یا کچھ حصے کے طور پر آجر کی جانب سے ادا ہوتا ہے۔
جر وقتی اور کل وقتی ملازمتیں
[ترمیم]جر وقتی اور کل وقتی، دونوں ملازمتوں کے اپنے فائدے اور نقصانات ہیں۔ جہاں جز وقتی ایک جانب ملازمین کو کم دیر کے لیے زیر بار کرتا ہے، وہیں اس میں اجرت اور فوائد کی کمی ہوتی ہے۔ ادارہ جات اپنی فوری ضرورت کے کام ان سے انجام دیتے ہیں۔ تاہم کل وقتی ملازمت زیادہ وقت کی مشغولیت اور زیادہ اجرت دیتی ہے۔اس میں زیادہ فوائد بھی ہوتے ہیں جیسے کہ رخصت اور کچھ دیگر معاملوں میں۔ اسی کل وقتی ملازمت میں لوگ اپنی ترقی اور ادارے میں نئے چیلنج کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ اکثر لوگ کل وقتی ملازمت کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں، کیوں اسی میں زیادہ کمائی ہوتی ہے اور اس میں ملازمت کا بھی پہلو شامل ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "غیر محدود مدت کی ملازمت"۔ 20 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 دسمبر 2019