کمال فن ادب انعام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کمال فن ایوارڈ پاکستان کا ایک بڑا ادبی انعام ہے، جو صرف پاکستانی ادیب کو ہی دیا جاتا ہے۔ یہ انعام کسی ایک تصنیف کی بنیاد پر نہیں دیا جاتا بلکہ کسی شخصیت کی ساری زندگی کے کیے کام کو مدنظر رکھ کر دیا جاتا ہے۔ اس کا آغاز 1997 میں کیا گیا۔ یہ انعام اب تک 21 شخصیات کو دیا جا چکا اس انعام کی رقم مبلغ 1000000/-(دس لاکھ روپے ) ہے ۔[1]

کمال فن انعام یافتگان کی فہرست[ترمیم]

ترتیب سن نام اصناف ادب تصویر
1 1997 احمد ندیم قاسمی شاعری و افسانہ نگاری
2 1998 انتظار حسین ناول نگاری
3 1999 مشتاق احمد يوسفی طنز و مزاح
4 2000 احمد فراز شاعری Ahmadfaraz1
5 2001 شوکت صدیقی ناول نگار و ڈراما نگار
6 2002 منیر نیازی شاعری
7 2003 ادا جعفری شاعری
8 2004 سوبھو گیانچندانی سندھی مصنف
9 2005 ڈاکٹر نبی بخش بلوچ محقق، ماہر لسانیات، اردو، عربی، فارسی، سندھی
10 2006 جمیل الدین عالی محقق و سفر نامہ نگار
11 2007 محمد اجمل خان خٹک مصنف
12 2008 عبداللہ جان جمال دینی مصنف
13 2009 محمد لطف اللہ خان مصنف، سفرنامہ نگار
14 2010 بانو قدسیہ ناول نگار و افسانہ نگار
15 2011 محمد ابراہیم جویو مصنف، محقق
16 2012 عبداللہ حسین ناول نگار
17 2013ء افضل احسن رندھاوا پنجابی ناول نگار
18 2014ء فہمیدہ ریاض ناول نگار، شاعرہ
19 2015 کشور ناہید اردو شاعرہ
20 2016 امرجلیل کالم نگار
21 2017 ڈاکٹر جمیل جالبی ماہر لسانیات، سکالر
  1. "Kamal-e-Fun Awards – Pakistan Academy of Letters"۔ 27 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2015