کنور شمشیر سنگھ
ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | کنور شمشیر سنگھ |
پیدائش | 21 جون 1879 بہرائچ |
وفات | 12 مئی 1975 نئی دہلی |
بلے بازی | رائٹ ہینڈ |
حیثیت | بلے بازی |
بین الاقوامی کرکٹ | |
ملکی کرکٹ | |
عرصہ | ٹیمیں |
1901-1902- | کیمبرج یونیورسٹی ٹیم |
1901-1902 | کینٹ کرکٹ ٹیم |
ماخذ: [1] |
لیفٹیننٹ کرنل کنور شمشیر سنگھ(21 جون 1879 - 12 مئی 1975) ایک ہندوستانی فوجی ڈاکٹر اور کرکٹ کھلاڑی تھے۔[1]آپ کپور تھلہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کے والد کا نام راجا سر ہرنام سنگھ KCIE تھا۔[2]
حالات[ترمیم]
آپ کی ولادت بہرائچ اودھ میں ہوئی تھی۔ کنور شمشیر سنگھ نے رگبی اسکول میں تعلیم حاصل کی ، جہاں آپ نے 1896 کے دوران اسکول کرکٹ کے گیارہ میچ میں حصہ بھی لیا تھا۔[3]آپ نے سن 1901 میں کیمبرج یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کے للئے ٹرائل میں حصہ لیا اور سرے کے خلاف تنہائی میچ میں کیمبرج کے لیے کھیلا۔ [4]آپ نے کینٹ کے لیے چار فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلے۔[5] کنور شمشیر سنگھ کو ایک "مضبوط دفاع" اور ایک بہترین فیلڈر کے ساتھ بلے باز کے طور پر جانا جاتا تھا۔ [6] کیمبرج کے بعد آپ نے لندن کے سینٹ بارتھولومیو اسپتال میں ڈاکٹر کی حیثیت سے تربیت حاصل کی اور 1905 میں کوالیفائی کیا۔[7] 1906 میں کنور شمشیر سنگھ کوانڈین میڈیکل سروس میں کمشنر بنایا گیا ، 1926 میں آپ کو مسلسل لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔جہاں سے وہ 1934 میں ریٹائر ہوئے۔[8]
فوجی خدمات[ترمیم]
1909 میں آپ کی ترقی ہوئی اور آپ کو کیپٹن کے عہدے پر فائز ہوئے۔آپ نے 1914-1918 میں ہوئے پہلی جنگ عظیم میں بھی حصہ لیا اور 1918 میں لیفٹیننٹ کے عہدے پر ترقی پائی۔1921-1924 تک آپ پنجاب کے جالندھر میں سول سرجن رہے۔ 1926 میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پائی اور 1934 میں اسی عہدے سے سکبدوش ہوئے۔[9]
اعزازات[ترمیم]
آپ رائل سوسائٹی کلب کے ارکان رہے۔آپ نے 1911میں ہوئے دہلی دربار میں شرکت کی۔1914 میں سٹار برٹش ڈیفینس،1918میں ایلایڈ ویکٹری،1935 میں سلور جبلی 1935 اور1937میں کورن میڈل حاصل ہوئے۔[10]
وفات[ترمیم]
آپ کی وفات نئی دہلی میں12 مئی 1975 ء کو ہوئی۔ اس وقت ،سب سے قدیم زندہ کینٹ کاؤنٹی کلب کے کرکٹ کھلاڑی تھے۔ [11]
بیرونی روابط[ترمیم]
- http://www.espncricinfo.com/england/content/player/20782.html
- https://cricketarchive.com/Archive/Players/32/32784/32784.html
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ http://www.espncricinfo.com/england/content/player/20782.html
- ↑ https://www.royalark.net/India/kapurth3.htm
- ↑ http://content-uk.cricinfo.com/wisdenalmanack/content/story/228576.html
- ↑ https://cricketarchive.com/Archive/Scorecards/5/5666.html
- ↑ https://kentcricketheritagetrust.wordpress.com/2018/07/25/kents-first-overseas-player/
- ↑ http://content-uk.cricinfo.com/wisdenalmanack/content/story/228576.html
- ↑ Roll of the Indian Medical Service 1615-1930
- ↑ Indian Army Supplement January 1941
- ↑ https://www.royalark.net/India/kapurth3.htm
- ↑ https://www.royalark.net/India/kapurth3.htm
- ↑ http://content-uk.cricinfo.com/wisdenalmanack/content/story/228576.html