کنول خور
ظاہری ہیئت

کنول خور (یونانی: λωτοφάγοι) یونانی اساطیر میں مذکور ایک قوم ہے جو کنول کے پھولوں سے ڈھکے ایک جزیرے میں آباد تھی اور جزیرے میں جابجا موجود کنول کے پھول ہی ان کنول خوروں کی اصل غذا تھی جسے کھا کر وہ لوگ مدہوشی کی نیند سو جاتے تھے۔ ٹینی سن اور اوڈیسی[1] کے یہاں اس قوم کا ذکر ملتا ہے۔ نیز ہیروڈوٹس نے بھی اپنی تاریخ میں ان کا تذکرہ کیا ہے۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ اوڈیسی جز چہارم، مترجم سمویل بٹلر
- ↑ ہیروڈوٹس، تواریخ، iv.177 (آن لائن نسخہ آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ fordham.edu (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل))