کوئنسل
ظاہری ہیئت
| قسم | قومی اخبار |
|---|---|
| مالک | کوئنسل کارپوریشن |
| ناشر | کوئنسل کارپوریشن |
| مدیر | شیرنگ پالدن |
| آغاز | 1967ء |
| زبان | زونگ کھا (بھوٹانی) اور انگریزی |
| صدر دفتر | تھمپو |
| آئی ایس ایس این | 0259-1499 |
| ویب گاہ | www www |
کوئنسل (زونگ کھا: ཀུན་གསལ།؛ یعنی: آگاہی) مملکت بھوٹان کا قومی اخبار ہے۔ یہ سنہ 2006ء تک بھوٹان میں دستیاب واحد مقامی اخبار تھا، پھر دو مزید اخبارات کا آغاز ہوا۔ بھوٹان کی حکومت کُنسَل میں 51% کی مالک ہے جبکہ باقی 49% حصص عوام کی ملکیت میں ہیں۔
کوئنسل دو زبانوں میں شائع ہوتا ہے: زونگ کھا (قومی زبان) اور انگریزی۔ یہ اخبار ہر روز (اتوار کے علاوہ) شائع کیا جاتا ہے اور اس کی ہفتہ وار اشاعت 15،000 سے زائد نقول پر مشتمل ہے جبکہ اوسطاً 1،30،000 قارئین اسے ہفتہ وار پڑھتے ہیں۔
اخبار کی تقسیم پورے ملک میں کی گئی ہے، جس کے لیے تمام زونگ کھاگ (اضلاع)، ڈنگ کھاگ (تحصیلوں) اور قصبوں میں مقررہ فروخت کار موجود ہیں، جبکہ بیرون ملک خریداروں کو یہ ڈاک یا ای میل کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔ خریداروں کو اخبار کا پی ڈی ایف نسخہ بھی مہیا کیا جاتا ہے۔