مندرجات کا رخ کریں

کوئیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کوئیر (انگریزی: Queer) ایک اصطلاح ہے جو عمومی طور پر ایسے افراد کے لیے استعمال کی جاتی ہے جن کی صنفی شناخت یا جنسی رجحان سماج کے روایتی تصورات سے مختلف ہو۔

اردو متبادل

[ترمیم]

اردو زبان میں ”کوئیر“ دراصل انگریزی لفظ Queer کا متبادل ہے۔ اقبال آفاقی نے اپنی کتاب ”ما بعد جدید اصطلاحات“ (اشاعت دوم، دسمبر 2018ء) میں اس کے لیے ”عجب“ کا ترجمہ تجویز کیا تاہم یہ لفظ اردو میں ایک اصطلاح کے طور پر رائج نہیں ہو سکا۔[1]

لغوی معنی

[ترمیم]

کیمبرج ڈکشنری کے مطابق queer کا بطور صفت مطلب ہوتا ہے:

"Strange, unusual or not expected" (یعنی: عجیب، خلافِ معمول یا غیر متوقع)

اردو میں اس کے لغوی معنی ”عجیب“ یا ”ایسا کچھ جس کا رواج نہ ہو“ کے طور پر کیے جا سکتے ہیں۔

کیمبرج ڈکشنری کے مطابق کوئیر جب بطورِ اسم (noun) استعمال ہوتا ہے تو اس کی تعریف یہ ہے:

"A person whose gender identity or sexuality does not fit society’s traditional ideas about gender or sexuality." (یعنی: ایسا فرد جس کی صنفی شناخت یا جنسی رجحان سماج کے روایتی تصورات سے میل نہ کھاتا ہو)

جب کوئیر کو فعل (verb) کے طور پر استعمال کیا جائے تو مذکورہ ڈکشنری کے بقول اس کا مفہوم ہوتا ہے:

"To change something so that it does not relate only to one gender, either male or female, or so that it no longer fits traditional ideas about gender or sexuality." (یعنی: کسی شے کو اس انداز میں بدل دینا کہ وہ صرف مرد یا عورت سے مخصوص نہ رہے یا وہ روایتی صنفی یا جنسی تصورات میں فٹ نہ بیٹھے۔)[2]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. فضل کبیر؛ مسرور حسین؛ امتل ضیا (1 جون 2024)۔ "کوئیر تھیوری کے تناظر میں ناول غبار کا تجزیاتی مطالعہ"۔ خیابان۔ شعبۂ اردو، جامعہ پشاور۔ ج 1 شمارہ 49: 4
  2. "Queer". Cambridge Dictionary (بزبان انگریزی). Cambridge University Press. Retrieved 2025-07-06.