کورسکا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Collectivité territoriale de Corse  (فرانسیسی)
Cullettività territuriale di Corsica  (کارسیکائی)
علاقہ
اژاکسی او
کارسیکا Corsica
پرچم
کارسیکا Corsica
قومی نشان
Location of Corsica within France
کارسیکا کا فرامس میں مقام
ملک فرانس
پریفیکچراژاکسی او
محکمہ
حکومت
 • Regional council (France)Gilles Simeoni (Pè a Corsica)
 • PrefectJosiane Chevalier
رقبہ
 • کل8,722 کلومیٹر2 (3,368 میل مربع)
آبادی (2016)
 • کل330,455
 • کثافت38/کلومیٹر2 (98/میل مربع)
منطقۂ وقتمرکزی یورپی گرما وقت
ویب سائٹwww.isula.corsica

کارسیکا (عربی ۔ قُرشِقَة) بحیرہ روم کا چوتھا بڑا جزیرہ ہے (صقلیہ، ساردینیا اور قبرص کے بعد)۔ جو آج کل فرانس کے قبضہ میں ہے۔ یہ اٹلی کے مغرب، فرانس کے جنوب مشر اور جزیرہ ساردینیا کے شمال میں واقع ہے اور فرانس کے 26 خطوں میں سے ایک ہے۔ یہ نپولین بوناپارٹ کی جائے پیدائش کے طور پر مشہور ہے۔

جزیرے کا کل رقبہ 8،680 مربع کلومیٹر اور ساحلوں کی لمبائی ایک ہزار کلومیٹر ہے۔ آبادی یکم جنوری 2005ء کے اندازوں کے مطابق 275،000 جبکہ مارچ 1999ء کی مردم شماری کے مطابق 260،196 ہے۔

جزیرہ پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے جن میں مونٹی سنٹو سب سے بلند پہاڑ ہے جس کی بلندی 2706 میٹر ہے۔ اس کے علاوہ دو ہزار میٹر سے بلند 20 مزید چوٹیاں بھی جزیرے پر موجود ہیں۔

یہ جزیرہ آبنائے بونیفیکیو کے ذریعے ساردینیا سے جدا ہے۔

کارسیکا کے اہم شہروں میں اجاکیو (لاطینی نام: Ajax)، باستیا، کورٹی اور سارٹین (Sarte) شامل ہیں۔

کارسیکا کو نپولین بوناپارٹ کی جائے پیدائش کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جو 1769ء میں اجاکیو میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین نے فرانس ہجرت کی اور نپولین نے وہیں تعلیم حاصل کی۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔