کورنگا (انگریزی: Coringa) بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع ’مشرقی گوڈواری‘میں کورنگا نام کا ایک چھوٹا سا گاوٗں ہے کبھی یہ ایک بڑا ساحلی شہر ہواکرتا تھا۔[1]
سن 1789 میں کورنگا میں ایک خوفناک طوفان آیا جس میں 20 ہزار سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔نومبر 1839 میں ایک بار پھرخطرناک طوفان آیا۔اس سمندری طوفان کی لہروں کی اونچائی 40 فٹ تھی۔ اس طوفان کے نتیجے میں تقریباً بیس ہزار کشتیاں اور جہاز تباہ ہو گئے جبکہ تین لاکھ سے زائد افراد لقمۂ اجل بنے۔[2]