کولن ڈیوڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کولن ڈیوڈ
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1937ء
تاریخ وفات فروری 25، 2008(2008-02-25)ء
قومیت Flag of پاکستانپاکستانی
عملی زندگی
تعليم ماسٹر آف فائن آرٹ
مادر علمی میو اسکول آف آرٹس لاہور
جامعہ پنجاب
سلیڈ اسکول آف فائن آرٹ لندن
پیشہ مصور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی

کولن ڈیوڈ (انگریزی: Colin David) (پیدائش: 1937ء - وفات: 25 فروری، 2008ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور تھے۔ کولن ڈیوڈ پاکستان کے ان مصوروں میں شامل تھے جن کا نام اور کام پاکستان سے زیادہ بیرون ملک پہچانا جاتا تھا۔ وہ مصوری کے موضوعات پر بھی لکھنے میں اختصاص رکھتے تھے۔[1]

حالات زندگی[ترمیم]

کولن ڈیوڈ 1937ء کو کراچی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2]۔ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے مصوری کی تعلیم حاصل کی اور پھر جامعہ پنجاب 1961ء میں ایم ایف اے (ماسٹر آف فائن آرٹ) کی ڈگری حاصل کی [1]۔ وہ اسکالرشپ پر مصوری کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لندن چلے گئے جہاں انہوں نے سلیڈ اسکول آف فائن آرٹ لندن میں معروف مصور سر ولیم کولڈسٹریم کی رہنمائی میں تعلیم حاصل کی۔[2]

ملازمت[ترمیم]

1962ء میں لندن سے واپس آنے کے بعد انہوں نے جامعہ پنجاب کے شعبہ فنون لطیفہ میں تدریس کا آغاز کیا[1] جہاں وہ 1964ء تک تدریس فرائض انجام دیتے رہے۔ بعد ازاں 1964ء میں نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں تدریس کا آغاز کیا جہاں معروف مصور شاکر علی کالج کے پرنسپل تھے۔ یہاں وہ تقریباِ دو دہائی تک تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔[2]

مصوری کی نمائش[ترمیم]

کولن ڈیوڈ نے 1960ء کی دہائی میں اپنے کلاس فیلو صوفی وقار کے ساتھ پہلی بارمرتبہ اپنی مصوری کی نمائش کی[1]۔ 1970ء میں دی گیلری کراچی میں ان کی مصوری کی انفرادی نمائش ہوئی۔[2]

اعزازات[ترمیم]

حکومت پاکستان نے کولن ڈیوڈ کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں14 اگست، 1995ء کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کا اعزاز عطا کیا۔[1]

وفات[ترمیم]

کولن ڈیوڈ 25 فروری، 2008ء میں وفات وفات پا گئے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]