کومل رضوی
کومل رضوی کومل رضوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 اگست 1981ء (43 سال) پاکستان |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلو کارہ ، ادکارہ ، ٹی وی پروڈیوسر |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | www |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
کومل رضوی (ولادت: 3 اگست 1981ء) ایک پاکستانی اداکارہ، ماڈل، نغمہ نگار اور گلوکارہ ہیں۔ کومل رضوی کوک اسٹوڈیو میں اپنے گانوں کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔[1][2] انھوں نے مشہور پاکستانی ڈرامے ہوائیں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔[1]
ابتدائی زندگی اور کیریئر
[ترمیم]کومل رضوی 22 دسمبر 1974ء دبئی میں پیدا ہوئیں اور پھر ان کی پرورش انگلستان اور نائیجیریا میں ہوئی۔ نوعمری میں کومل رضوی پاکستان آئیں اور کراچی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا جہاں پر وہ تعلیم حاصل کر رہیں تھیں۔[1][2]
کومل رضوی نے 16 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس میں ان کے بھائی کے ایک دوست نے مدد کی۔[3][4][5][6]
کومل رضوی نے 1999ء میں اپنا پہلا گانا، "باو جی باو جی بھنگڑا ساڈے نال پاوجی" جاری کیا جو معروف بھنگڑا گانا بن گیا۔ کومل رضوی راتوں رات مشہور ہو گئیں۔[1][2][7]
ٹیلی ویژن شو میزبان
[ترمیم]کومل رضوی نے اپنے ٹی وی میزبانی کیریئر کا آغاز کراچی نائٹس وتھ کومل سے کیا۔انھوں نے ہم ٹی وی پر مارننگز وتھ کومل اور نچلے کی میزبانی کی اور اے آر وائی کے لیے مشہور ڈانس حقیقی شو کی بھی میزبان رہیں۔[1][8]
کوک اسٹوڈیو (پاکستان)
[ترمیم]کومل رضوی کوک اسٹوڈیو کے تیسرے سیزن میں شریک تھیں جہاں انھوں نے لوک گلوکار اختر چنال زہری کے ساتھ "دانے پہ دانہ" پیش کیا۔ اس گانے کو اصل میں اختر چنال زہری نے خود لکھا تھا اور زہری نے خود ہی کمپوز کیا۔ یہ گیت بلوچستان میں کافی مقبول ہوا جہاں سے اختر چنال زہری تعلق رکھتے تھے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت ٹ ث Asif Khan۔ "Interview She's back!...Komal Rizvi"۔ You! (Women's Weekly Magazine UK)۔ 29 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جون 2020
- ^ ا ب پ Profile of Komal Rizvi on Coke Studio (Pakistan) website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cokestudio.com.pk (Error: unknown archive URL) Retrieved 29 June 2020
- ↑ Hasan and Komal Rizvi at bridal week آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ fashionuniverse.net (Error: unknown archive URL) Fashionuniverse.net website, Retrieved 29 June 2020
- ↑ Saadia Qamar (8 April 2010)۔ "Reality bites?"۔ The Express Tribune (newspaper)۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جون 2020
- ↑ Faiza Ansari, Nausheen Shah, Komal Rizvi & Hasan Rizvi Fashioncentral.pk website, Retrieved 29 June 2020
- ↑ Irfan Ul Haq (26 September 2016)۔ "Hello Hollywood: Komal Rizvi set to make her international debut in Afreen"۔ Dawn (newspaper)۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جون 2020
- ↑ Komal Rizvi's super-hit bhangra song (1999) on YouTube Retrieved 29 June 2020
- ↑ Komal Rizvi's interviews (as a 'Channel V' TV host) with the Indian celebrities on Dawn (newspaper) Published 19 November 2015, Retrieved 29 June 2020
بیرونی روابط
[ترمیم]لوا خطا ماڈیول:Authority_control میں 306 سطر پر: attempt to call field '_showMessage' (a nil value)۔
- 1981ء کی پیدائشیں
- 3 اگست کی پیدائشیں
- 1977ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی پاکستانی اداکارائیں
- اکیسویں صدی کی پاکستانی گلوکارائیں
- اکیسویں صدی کی گلوکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- بھارت میں پاکستانی تارکین وطن
- پاکستان ٹیلی ویژن میزبان
- پاکستانی گلوکارائیں
- پاکستانی مسلم شخصیات
- پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارائیں
- پاکستانی ٹیلی ویژن پیش کنندگان
- خواتین ٹیلی ویژن پیش کنندگان
- کراچی کی اداکارائیں
- کراچی کی شخصیات
- کراچی کے گلوکار
- کوک سٹوڈیو (پاکستان) کے فنکار
- بیسویں صدی کی پاکستانی اداکارائیں