مندرجات کا رخ کریں

کوموڈو گوہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کوموڈو ڈریگن

کوموڈو اژدہا (Komodo dragon) جسے کوموڈو گوہ (Komodo monitor) بھی کہا جاتا ہے گوہ چھپکلی کی ایک بڑی نسل کا جاندار ہے جو انڈونیشیا کے جزائر کوموڈو، رنکا، فلورس، گیلی ڈسمی اور گیلی موتانگ میں پایا جاتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی آبادی کوموڈو قومی باغستان میں ہے۔

یہ دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی ہے اور اسی وجہ سے اسے اژدہا کہلاتے ہیں۔ عام نر کوموڈو گوہ 79 سے 91 کیلو بھاری ہوتے ہیں اور ڈھائی میٹر لمبے۔ مادہ ان سے چھوٹی ہوتی ہیں - 68 سے 73 کیلو کے وزن پہ اور لگ بھگ سوا 2 میٹر۔

کوموڈو گوہ ایک بہترین اور خطرناک شکاری ہے جو پستانیہ جاندار کی شکار کارنا پسند کرتا ہے، جیسے کہ خنزیر اور جاوا روسا ہرن۔[1] اس پرجاتی کے پاس تقریبا 60 خمدار، پہلوؤں سے چپٹے اور آرے کے شکل میں دندانے دار دانت ہوتے ہیں جس کے ذریعے یہ کوئی بھی جانور کا آسانی سے شکار کر پاتا ہے۔[2] کوموڈو گوہ کے تھوک میں مانع انجماد (خون پتلا کرنے والا) زہر ہوتا ہے جو اس کے شکار کے لہو کو جمنے سے روک دیتا ہے تاکہ زخم مندمل نہ ہو۔[2]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

آبی مانیٹر

  1. Deni Purwandana; Achmad Ariefiandy; M. Jeri Imansyah; Aganto Seno; Claudio Ciofi; Mike Letnic; Tim S. Jessop (2 Mar 2016). "Ecological allometries and niche use dynamics across Komodo dragon ontogeny". The Science of Nature (بزبان انگریزی). 103 (3): 27. DOI:10.1007/s00114-016-1351-6. ISSN:1432-1904.
  2. 1 2 Domenic C. D'Amore; Karen Moreno; Colin R. McHenry; Stephen Wroe (20 اکتوبر، 2011). "The Effects of Biting and Pulling on the Forces Generated during Feeding in the Komodo Dragon (Varanus komodoensis)". PLOS ONE (بزبان انگریزی). 6 (10): e26226. DOI:10.1371/journal.pone.0026226. ISSN:1932-6203. PMC:3197624. PMID:22028837. {{حوالہ رسالہ}}: تحقق من التاريخ في: |تاریخ= (help)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: غیر نشان زد مفت ڈی او آئی (link)