مندرجات کا رخ کریں

کوٹو تحریک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کوٹو تحریک (انگریزی: KuToo movement#) جاپان میں زیر دوران خواتین کی تحریک کا نام ہے جو کام کی جگہ پر اونچی ایڑی کے چپل اور سینڈل پہننے کے لزوم کے خلاف ہے۔[1][2][3] یہ نام در حقیقت می ٹو تحریک اور جاپانی زبان کے الفاظ کُتْسُو (靴، "جوتے") اور کُتْسُٓو(苦痛، "درد") کی آمیزش سے بنا ہے، یعنی یہ کام کی جگہ پر عورتوں پر لمبی ایڑی کے سینڈل، چپل اور جوتے پہننے کی زبر دستی سے نجات دلانے کی تحریک ہے۔ اور یہ می ٹو تحریک کی ایک طرح سے زبر دستی کے ظلم خلاف تحریک ہے۔[1]

خلاصہ تحریک

[ترمیم]

جاپان میں خواتین دفاتر میں اونچی ایڑی والے جوتے، چپل یا سینڈل پہننے کا پابند بنائے جانے کے خلاف میدان میں آگئی ہیں۔ 2019ء سے اس تحریک میں خواتین ملازمین کے نمائندوں نے حکومت کے ارباب مجاز سے التجا یا مطالبہ کی اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں انھوں نے کمپنیوں کے اونچی ایڑی والے پاؤں کے پہناوے کے حکم کو جنسی امتیاز اور جنسی تعصب کے مترادف ٹھہرا رکھا ہے۔ ان خواتین کی سرکردگی میں سر فہرست جاپانی اداکارہ اور مصنفہ یومی اشیکاوا نے اپیل داخل کروائی جس میں انھوں نے ایسے قوانین متعارف کروانے کا مطالبہ کیا جن کے تحت کمپنیوں کو منع کیا جائے کہ وہ خواتین ملازمین کو اونچی اور تکلیف دہ ایڑی والے جوتے سینڈل پہننے کا پابند نہ کریں۔[4]

دیگر مسائل اور مشکلات

[ترمیم]

دنیا کے کئی ممالک کی طرح جاپان میں بھی خواتین جنسی ہراسانی اور جنسی نابرابری کی شکار رہی ہیں۔ اس کے علاوہ جاپان میں کچھ کمپنیوں کی جانب سے خواتین پر عینک پہننے کی پابندی کی اطلاعات کے بعد اب ان کے لیے کام پر عینک پہننا ایک حساس موضوع بن گیا ہے۔متعدد نیوز چینلوں کے مطابق جاپان کی بعض کمپنیوں نے یہ فیصلہ مختلف وجوہات کی بنا پر لیا ہے جن میں سے ایک یہ ہے کہ عینک پہننے والی خواتین جو کسی دکان پر اسسٹنٹ کے طور پر جب کام کرتی ہیں ’ایک غیر دوستانہ تاثر‘ دیتی ہیں۔ یہ شرط مرد ملازمین پر نہیں لگائی گئی ہے۔[5]


مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب Matthew Weaver، Agence France-Presse (3 June 2019)۔ "#KuToo: Japanese women submit anti-high heels petition"۔ The Guardian۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2019 
  2. "Japanese minister responds to #KuToo campaign by saying high heels..."۔ Reuters (بزبان انگریزی)۔ 6 جون 2019۔ 24 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2019 
  3. "#KuToo drive a hit but Japan minister says high heels 'necessary'"۔ aljazeera.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2019 
  4. جاپانی خواتین کا اونچی ہیل پہننے کے خلاف احتجاج کیوں؟
  5. کمپنی پالیسی یا امتیازی سلوک، جاپان میں خواتین دفاتر میں عینک کیوں نہیں پہن سکتیں؟