کوٹ مومن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کوٹ مومن
Kot Momin
تحصیل
کوٹ مومن
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
صوبہ پنجاب
ضلع سرگودھا
تحصیل کوٹ مومن
ڈاک رمز 40450
ڈائلنگ کوڈ 04866

کوٹ مومن ضلع سرگودھا، پنجاب، پاکستان کی پانچ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔[1]

نام[ترمیم]

یہاں بسے والے ممنانہ قبیلہ کی وجہ سے شہر کا نام کوٹ مومن ہے۔

تاریخ[ترمیم]

ایک قدیم شہر جو تقسیم ہند سے پہلے سے آباد ہے۔ یہاں قائم تھانہ کی عمارت پر 1865ء کی تاریخ درج ہے۔21 جون، 2003ء کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اسے تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ اس تحصیل کا صدر مقام کوٹ مومن ہے۔

جغرافیہ[ترمیم]

کوٹ مومن کے مشرق کی طرف تاریخی شہر بھابھڑہ واقع ہے ۔ جو ایک روایت کے مطابق مغلیہ سلطنت کے بانی ظہیرالدین بابر کے نام پر رکھا گیا ۔ کوٹ مومن کے مغرب میں شہربھلوال اور معظم آباد کا قصبہ واقع ہے۔ شمال میں سالم اور جنوب میں مٹیلہ واقع ہے ۔

حدودِ اربعہ[ترمیم]

کوٹ مومن سرگودھا سے 40 کلومیٹر کی دوری پر شمال مشرق کی جانب موٹروے ٹو (2) پر واقع ہے[2]۔

رقبہ[ترمیم]

آب و ہوا[ترمیم]

موسم گرما[ترمیم]

موسم سرما[ترمیم]

آبادی[ترمیم]

اس کی کل آبادی پچاس ہزار جبکہ آبادی کی اکثریت مسلمان اور پنجابی بولنے والوں کی ہے۔ قلیل تعداد میں ہندو اور مسیحی بھی موجود ہیں۔ مین بازار میں ایک مندر ہے جو قیام پاکستان سے قبل تعمیر کیا گیا ہے۔

حکومت[ترمیم]

محسن شاہ نواز رانجھا (ممبر قومی اسمبلی، پاکستان مسلم لیگ نواز)

"میاںمناظر علی رانجھا(ممبر صوبائی اسمبلی، پاکستان مسلم لیگ نواز)

چوہدری طاہر احمد سندھو (ممبر صوبائی اسمبلی، پاکستان مسلم لیگ نواز)

تعلیم[ترمیم]

لڑکیوں اور لڑکوں کے ڈگری کالجوں اور سرکاری سکولوں سمیت کئی ایک غیر سرکاری کالج اور سکول قائم ہیں جن میں دارالہدیٰ سکول، دارارقم سکول، منہاج القرآن سکول ،مپس سکول اور قمرالاسلام سکول بنگله گھله پور شامل ہیں۔ تعلیمی سہولیات کے فقدان کے باعث طلباء بڑے شہروں کی طرف چلے جاتے ہیں[3]۔

اہم تعلیمی ادارے[ترمیم]

  • گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹ مومن
  • گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ مومن برائے خواتین
  • گورنمنٹ کالج کوٹ مومن (فار بوائز)
  • دارالہدیٰ ماڈل ہائی اسکول اینڈ کالج کوٹ مومن
  • دارارقم ماڈل ہائی اسکول کوٹ مومن
  • منہاج القرآن ہائی اسکول کوٹ مومن
  • دی ایجوکیڑ اسکول سسٹم کوٹ مومن
  • قمرالاسلام ماڈل سکول بنگله گھله پورکوٹ مومن
  • دی ینگ اسکالرز گرلز پبلک اسکول کوٹ مومن

دانشگاہیں (کالجز)[ترمیم]

  • دی سپیرئر کالج کوٹ مومن
  • گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کوٹ مومن
  • کوٹ مومن کالج آف ایجوکیشن
  • گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹ مومن (9 چک)

دیگر اہم سرکاری ادارے[ترمیم]

  • نادرا آفس کوٹ مومن
  • ٹیلی فون ایکسچینج، واپڈا آفس
  • پولیس اسٹیشن کوٹ مومن
  • پاکستان پوسٹ آفس کوٹ مومن
  • سول ہسپتال کوٹ مومن
  • عدالت ایڈیشنل سیشن جج کوٹ مومن
  • تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس

صحت[ترمیم]

ٹرسٹ ہسپتال[ترمیم]

  • تحصیل ہیڈ کوارٹرسول ہسپتال

نجی ہسپتال[ترمیم]

  • بھلی ہسپتال (محلہ شاہی مسجد)
  • اللہ یار میڈیکل سنٹر (بھلوال روڈ)
  • الحسنین ہسپتال (سالم روڈ)
  • حمزہ ہسپتال (بھاگٹانوالہ روڈ)

پینے کا پانی[ترمیم]

  • الخدمت واٹرفلٹریشن پلانٹ (محلہ خواجہ آباد)
  • گورنمنٹ واٹرفلٹریشن پلانٹ (مسلم بازار)
  • واٹر ٹینک سول ہسپتال

زراعت[ترمیم]

کوٹ مومن ایک زرعی علاقہ ہے، جس کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے۔ یہاں کی سب سے بڑی زرعی پیداوار کینو اور مالٹا ہے، جسے ایران، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، سری لنکا، جاپان اور کوریا برآمد کیا جاتا ہے۔ یہاں پیدا ہونے والے خوش ذائقہ کینو اور مالٹا کی وجہ سے کوٹ مومن کو ’’ترش پھلوں کا شہر‘‘یا (City of Citrus) کہا جاتا ہے[4]۔

دیگر زرعی پیداوار میں گندم، چاول، گنا اور مختلف قسم کی سبزیاں شامل ہیں۔

ذرائع آمدورفت[ترمیم]

  • گاڑا ٹرانسپورٹ کمپنی

موٹروے[ترمیم]

تفریحی مقامات[ترمیم]

  • گورنمنٹ کی نااہلی کی وجہ سے تا حال کوئی تفریحی مقام کوٹ مومن میں موجود نہیں ۔

اہم رہائشی علاقے[ترمیم]

  • محلہ خواجہ آباد
  • بلدیہ ٹاؤن
  • محلہ لکاں والا
  • محلہ تارڑاں والا
  • محلہ احمد خان
  • اسلام آباد کالونی

تجارتی مراکز[ترمیم]

  • مین بازار
  • چناب بازار
  • سرگودھا روڈ
  • راجہ بازار

مزارات[ترمیم]

  • مزار میاں محمد قادر بخش تھہیم (بھلوال روڈ)
  • مزار سید چنن شاہ (مڈھ موڑ)
  • مزار بی بی پاک دامن سرکار (محلہ احمد خان)

دينی مدارس[ترمیم]

اہم دینی مدارس میں جامعہ گلزار مدینہ، جامعہ گلزار طیبہ (سرگودھا روڈ)، جامعہ عبداللہ بن مسعود اور جامعہ رفیق الاحناف شامل ہیں۔

شرب و طعام[ترمیم]

کوٹ مومن کے مشہور مشروبات میں لسی، ستو، بادام سردائی اورشکنجبین شامل ہیں جو موسم گرما میں کثرت سے استعمال کیے جاتے ہیں ۔ مقامی لوگوں کی غذائے اول گندم کی روٹی ہے۔ اس کے علاوہ چاول، گوشت اور دوسری مقامی سبزیاں بھی کھانے میں بہت پسند کی جاتی ہیں ۔

کھیل[ترمیم]

  • کرکٹ
  • والی بال
  • پتنگ بازی

ذرائع ابلاغ[ترمیم]

اخبارات[ترمیم]

  • روزنامہ جنگ
  • روزنامہ ایکسپریس

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "ضلع سرگودھا کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں" (انگریزی زبان میں)۔ حکومت پاکستان۔ Unknown parameter |separator= ignored (معاونت)
  2. انگریزی وکی پیڈیا
  3. تاریخ کوٹ مومن
  4. Kot Momin - Wikipedia

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]