کوچی میٹرو ریل لمیٹڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کوچی میٹرو ریل لمیٹڈ
مقامی نام
കൊച്ചി മെട്രോ റെയിൽ ലിമിറ്റഡ്
صنعت پبلک ٹرانسپورٹ
قیام اگست 2، 2011؛ 8 سال قبل (2011-08-02)
صدر دفتر کوچی، کیرالا، بھارت
خدمات کوچی میٹرو، کوچی واٹر میٹرو
مالک حکومت ہند (50%)
حکومت کیرالا (50%)
ویب سائٹ www.kochimetro.org

کوچی میٹرو ریل لمیٹڈ (مخفف: کے ایم آر ایل) ریاست کیرالا کے شہر کوچی کی ایک ریاست گیر عوامی کمپنی ہے جو کوچی میٹرو اور کوچی واٹر میٹرو چلاتی ہے۔ 2 اگست سنہ 2011ء ميں اس کمپنی کی تشکیل ہوئی۔[1] مستقبل میں کے ایم آر ایل میٹرو سائکل، میٹرو ٹیکسی اور میٹرو بس جیسی خدمات کے نفاذ کا بھی ارادہ رکھتی ہے اور اس کی منصوبہ بندی جاری ہے۔[2]

تفصیلات[ترمیم]

کوچی میٹرو ریل لمیٹڈ یونین گورنمنٹ اور پلاننگ کمیشن کے احکامات کے مطابق میٹرو ریل پراجیکٹ کا انتظام و انصرام کرتی اور اس کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ اس کمپنی میں حکومت ہند اور حکومت کیرالا کی مساوی حصہ داری ہے۔

منصوبے[ترمیم]

اس منصوبے کا ابتدائی مرحلہ الووا سے پیٹا تک تھا اور دوسرے مرحلے میں جے ایل این اسٹیڈیم سے انفو پارک تک ٹرین مہیا کرنا تھا۔ پہلے مرحلے میں کمپنی نے بائیس اسٹیشن بنانے کا منصوبہ بنایا جو پچیس کلومیٹر کی مسافت پر محیط تھے۔ اب تک کمپنی نے سولہ اسٹیشن بنا لیے ہیں[3] جو الووا سے مہاراجاز کالج تک 18.4 کلومیٹر پر محیط ہیں۔ منصوبے کا تیسرا مرحلہ جس میں الووا سے انگاملی تک میٹرو کی سہولت فراہم کی جائے گی ہنوز منظوری کا منتظر ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. کمپنی کا تعارف
  2. "کوچی میٹرو کا کام منفرد نوعیت کا حامل ہے"۔ Kochimetro.org۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  3. http://www.thehindu.com/news/cities/Kochi/kochi-metros-new-stretch-to-be-inaugurated-today/article19787565.ece 16 Kochi Metro running stations