کوڈکیڈمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کوڈ اکیڈمی
کوڈ اکیڈمی صفحہ اوّل، 3 مارچ 2013ء
کاروبار کی قسمپرائیویٹ
صدر دفاتر،
علاقہ خدمتعالمی
بانیزیک سیمز، ریان ببنسکی
صنعتانٹرنیٹ
ویب سائٹکوڈ اکیڈمی
الیکسا درجہnegative increase 2,403 (April 2014)[1]
موجودہ حیثیتفعال

کوڈ اکیڈمی (انگریزی: Codecademy) ایک آن لائن تعاملی پلیٹ فارم ہے جو چھ مختلف پروگرامنگ زبانوں جیسے پائیتھون، پی ایچ پی، جے کوئری، جاوا سکرپٹ اور روبی میں مفت کلاسز فراہم کرتا ہے۔ ان پروگرامنگ زبانوں کے علاوہ دیگر مارک اپ زبانوں مثلاً ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس میں بھی مفت کلاسز موجود ہیں۔[2][3] جنوری 2014ء کے مطابق کوڈ اکیڈمی کی ویب سائٹ پر 24 ملین صارفین تھے جنھوں نے 100 ملین مشقیں مکمل کیں۔[4][5][6] مختلف بلاگز اور ویب سائٹس نیز نیو یارک ٹائمز[7] اور ٹیک کرنچ (TechCrunch)[8] کی جانب سے کوڈ اکیڈمی کو مثبت تبصرے ملے۔
کوڈ اکیڈمی کی سائٹ سے جو بھی فرد وابستہ ہوتا ہے، اس کی وہاں ذاتی پروفائل ہوتی ہے۔ یہ سائٹ اپنے صارفین کی حوصلہ افزائی کے لیے مشقیں مکمل کرنے پر نشانات امتیاز، تبصرے وغیرہ بذریعہ ای میل اور سائٹ پر بھی فراہم کرتی ہے۔ نیز صارف کا مکمل سکور وغیرہ کا بھی فنکشن موجود ہے جو دیگر صارفین کو بھی نظر آتا ہے۔ مزید تقریباًً ہر ٹیوٹوریل میں ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کی فرہنگ بھی فراہم کی جاتی ہے۔[9] اس کے ساتھ ساتھ کوڈ اکیڈمی کی سائٹ کے ذریعہ کوئی بھی صارف اس کے کورس کریئٹر ٹول (Course Creator tool) کو استعمال کرتے ہوئے نیا کورس بناکر شائع کر سکتا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

کوڈ اکیڈمی کی بنیاد 2011ء میں زیک سیمز (Zach Sims) اور ریان ببنسکی (Ryan Bubinski) نے رکھی تھی۔[10] سیمز نے کولمبیا یونیورسٹی سے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر اس منصوبہ کی تکمیل میں مصروف ہو گیا، جبکہ ریان نے کولمبیا سے کمپیوٹر سائنس اور حیاتی طبیعیات میں اپنی ڈگری مکمل کی۔[11] پہلے مرحلہ اکتوبر 2011ء میں اس منصوبہ پر 2.5 ملین ڈالر اور دوسرے مرحلہ جون 2012ء میں 10 ملین ڈالر کی لاگت آئی۔[10][12] جاری مرحلہ میں انڈکس وینچرز (Index Ventures) نے سرمایہ لگایا ہے۔[13]

کوڈ ایئر[ترمیم]

کوڈ ایئر (Code Year) اکیڈمی کا ایک مفت پروگرام ہے ان تمام افراد کے لیے جو کوڈنگ کرنا سیکھنا چاہتے ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعہ اکیڈمی ان افراد کی مدد کرتی ہے، نئے نئے کورسیز متعارف کرائے جاتے ہیں۔ 2012ء میں 450,000 سے زائد افراد نے ان کورسیز میں حصہ لیا تھا۔[14][15]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Codecademy.com Site Info"۔ الیگزا انٹرنیٹ۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اپریل 2014 
  2. "Codecademy"۔ Codecademy۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2012 
  3. Lauren Indvik۔ "Codeacademy Releases Free Ruby Development Courses"۔ Mashable۔ Mashable۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2012 
  4. Nick Summers۔ "Codecademy surpasses 24 million unique users for its free online coding courses"۔ The Next Web۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اپریل 2014 
  5. Sarah Frier۔ "Codecademy Raises $10M, Sees Job Service as Part of Its Future"۔ Bloomberg۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2012 
  6. Peter Kafka۔ "Codecademy Rounds Up $10 Million for Web Lessons"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2012 
  7. Jenna Wortham (2011-09-14)۔ "Codecademy Offers Free Coding Classes for Aspiring Entrepreneurs"۔ نیو یارک ٹائمز۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2012 
  8. Jason Cincaid۔ "Codecademy Surges To 200,000 Users, 2.1 Million Lessons Completed In 72 Hours"۔ TechCrunch۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2012 
  9. "HTML Glossary"۔ Codecademy۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2013 
  10. ^ ا ب "30 Under 30: Zach Sims and Ryan Bubinski, Codecademy"۔ Inc.com۔ 2012-07-02۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  11. Laurie Segall (2011-11-29)۔ "Codecademy says it can turn anyone into a Web programmer - Nov. 29, 2011"۔ Money.cnn.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  12. Jenna Wortham (2011-10-27)۔ "Codecademy Lands $2.5 Million From Investors - NYTimes.com"۔ Bits.blogs.nytimes.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  13. JJ Colao (2012-06-19)۔ "Codecademy Raises $10 Million To Conquer The World"۔ Forbes.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اکتوبر 2014 
  14. "Learning JavaScript With Code Year " Feld Thoughts Feld Thoughts"۔ Feld.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2013 
  15. Codecademy۔ "Code Year"۔ Code Year۔ 03 جنوری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2013 

بیرونی روابط[ترمیم]