کوکورا
کوکورا (انگریزی: Kokura) ((جاپانی: 小倉市)) موجودہ کیتاکیوشو، جاپان کے مرکز میں واقع ایک قدیم قصبہ ہے جو کیوشو اور ہونشو کے دومیان واقع آبنائے کونمون پر واقع ہے۔ کوکورا بحری کشتیوں سے شیکوکو پر ماتسویاما اور بوسان، جنوبی کوریا سے منسلک ہے۔
ہیروشیما اور ناگاساکی میں ایٹمی بمباری کے تعلق سے کوکورا انتہائی اہم اور خوش قسمت شہر تصور کیا جاتا ہے۔ پہلا ایٹم بم لٹل بوائے جو ہیروشیما پر 6 اگست، 1945ء کو گرایا گیا اس میں کوکورا ثانوی ہدف تھا، یعنی اگر اس دن ہیروشیما کا مطلع ابر آلود ہوتا تو پہلا بم کوکورا پر گرایا جاتا۔ اسی طرح دوسرا ایٹم بم جو ناگاساکی پر 9 اگست، 1945ء کو گرایا گیا اس میں کوکورا اصل ہدف تھا، لیکن اس دن بم گرائے جانے کے وقت شہر پر گہرے بادل چھائے ہوتے تھے اور شہر نظر نہیں آ رہا تھا۔ جہاز کافی دیر تک شہر پر گھومتے رہے لیکن مطلع صاف نہ ہوا اور اس وجہ سے ثانوی ہدف ناگاساکی کو نشانہ بنایا گیا۔