کوکو مورے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کوکو مورے
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1928
تاریخ وفات 30 ستمبر 1981ء (عمر 52–53)
شہریت Flag of India.svg بھارت (26 جنوری 1950–)
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
Flag of India.svg ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ Actress, dancer
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کوکو مورے (ولادت:1928ء، وفات: 30 ستمبر 1981ء) اینگلو انڈین رقاصہ اور اداکارہ تھی۔ اس نے بھارتی سنیما میں اداکاری کی۔[1]

کو کومورےچالیس اور پچاس کی دہائی میں بالی وڈ میں ایک بہترین رقاصہ گزری ہے۔ اُنکے بدن میں اتنی لچک تھی کہ انہیں ربڑ گرل بھی کہا جاتا تھا۔[2] اپنی زندگی کو بنداس انداز میں جینے والی کوکو فلموں میں صرف ایک ڈانس کے 6000 روپے لیا کرتی تھیں۔[3] جو اس زمانے میں بہت بڑی رقم مانی جاتی تھی اور بڑے بڑے اداکار بھی اتنی رقم نہیں لیتے تھے۔ کوکو کی زندگی شان و شوکت سے بھری رہی۔ ان کے پاس تین لگژری گاڑیاں ہوا کرتی تھیں۔ ایک اپنے لیے، ایک دوستوں کے لیے اور ایک صرف کتوں کو گھمانے کے لیے۔ کوکو بہت دوست نواز بھی تھیں۔ اکثر اپنے دوستوں کی دعوت کیا کرتی تھیں۔ مگر پھر ایک ایسا وقت بھی آیا، جب اُنکے پاس دوا خریدنے کو بھی پیسے نہیں تھے اور سارے دوست احباب بھی ساتھ چھوڑ گئے۔ آخری وقت میں وہ کھانے کو بھی محتاج ہو گئی تھیں۔ سبزی والے جو خراب سبزیاں سڑکوں پر پھینک دیتے تھے، وہ اُنہیں اٹھا کر لاتیں اور پکا کر کھاتی تھیں۔ ڈانسر ہیلن کو فلموں میں لانے کا کریڈٹ بھی کوکو کو جاتا ہے۔ ہیلن سے ان کی بہت دوستی تھی۔

کیرئر[ترمیم]

کوکو کے کیرئر کی ابتدا 1946ء کی فلم عرب کا ایک ستارہ سے ہوئی۔ اس کے بعد ستم چاندی بنائی۔ ان دو فلموں میں اس کے ناچ کا چرچہ ہونے لگا۔ محبوب خان نے کوکو کی اداکاری کو پہچان لیا اور اپنی فلموں کے ذریعے اس کے کیرئر کو عروج پر ہہونچا دیا۔ انہوں نے اپنی 1948ء کی فلم انوکھی ادا میں کوکو کا رقص پیش کیا اور وہ اپنے زمانہ نے سب سے بہترین رقاصہ بن گئی۔ اس کےبعد انداز، 1949ء فلم میں نرگس دت، دلیپ کمار اور راج کپور کے ساتھ نظر آئی۔ انہوں نے 1952ء کی ٹیکنی کلر فلم آن میں کام کیا۔

وفات[ترمیم]

کوکو 30 ستمبر 1981 کو کوکو اس دنیا سے چلی گئی۔ اُنکی موت پر کوئی دو بوند آنسو بہانے والا بھی نہ تھا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Rishi، Tilak (2012). Bless You Bollywood!: A tribute to Hindi Cinema on completing 100 years. Trafford Publishing. صفحہ 240. ISBN 1-4669-3962-1. 
  2. Cuckoo's cineplot profile
  3. The Tragic ending of Cuckoo Moore – Helen remembers Cuckoo، CinePlot، اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2016  Check date values in: |access-date= (معاونت)


بیرونی روابط[ترمیم]