کویتا کرشنا مورتی
| کویتا کرشنامورتی سُبرامنیام | |
|---|---|
کویتا سبرامنیام، 2008 | |
| ذاتی معلومات | |
| پیدائشی نام | شاردا کرشنامورتی |
| معروفیت | کویتا کرشنامورتی |
| پیدائش | 25 جنوری 1958ء |
| تعلق | دہلی، بھارت |
| اصناف | پس پردہ گلوکاری، فیوشن میوزک، پاپ موسیقی |
| پیشے | پسِ پردہ گلوکارہ، ذوب فنکار |
| سالہائے فعالیت | 1980–تاحال |
شاردہ (انگریزی: Kavita Krishnamurti؛ ولادت:25 جنوری 1958ء)جو کویتا کرشنا مورتی یا کویتا سُبرامنیام کے نام سے مشہور ہیں، ایک بھارت کی مشہور پس پردہ اور کلاسیکی گلوکارہ ہیں۔ انھوں نے بنگالی، کنڑ، ہندی، بھوجپوری، تلگو، اوڈیہ، مراٹھی، انگریزی، اردو، تمل، ملیالم، گجراتی، نیپالی، آسامی، کونکانی اور دیگر زبانوں اور مجموعی طور پر تمام ہندوستانی زبانوں میں انھوں نے 16 زبانوں میں 28،000 سے زیادہ گانے ریکارڈ کیے ہیں۔[1] کویتا نے چار فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ (1995ء – 1997ء کے دوران میں لگاتار ) اور 2005ء میں بھارت کا چوتھا بڑا شہری اعزاز پدم شری جیت چکی ہیں۔[2] 1999ء میں، انھوں نے ایل سبرامنیم سے شادی کی اور بنگلور و میں رہتی ہیں۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]کویتا 25 جنوری 1958ء میں بھارت کے نئی دہلی میں ایک تمل خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد ٹی ایس کرشنومورتی آئیر، وزارت تعلیم کے ملازم تھے۔ کویتا کا اصلی نام شاردہ ہے۔[3]
ذاتی زندگی
[ترمیم]کویتا کرشنا مورتی نے 11 نومبر 1999ء کو بنگلور میں ڈاکٹر ایل۔ سبرامنیم سے شادی کی تھی۔ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ کویتا کرشنا مورتی اپنے اہل خانہ کے ساتھ بنگلور و میں مقیم ہیں۔
سبرامنیم کی پچھلی شادی سے چار بچے ہیں۔ ان کی سب سے بڑی بیٹی گنگر شنکر ایک گلوکار، کمپوزر ہیں، جبکہ ان کی دوسری بڑی، بندو سبرامنیم نے لا کی تعلیم حاصل کی ہے اور نغمہ نگار ہیں۔[4] نارائن ایک ڈاکٹر ہیں، جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی، امبی سبرامنیم، ایک قابل وایلن ہیں۔[5]
جین یونیورسٹی نے 2015 میں ہندوستانی موسیقی میں ان کی خدمات کے لیے انھیں ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا تھا۔[6][7]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Priyanka Dasgupta (19 دسمبر 2009)۔ "Kavita Krishnamurthy conquering global shores"۔ Times of India۔ 2011-09-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-01-27
- ↑ "Padma Awards" (PDF)۔ Ministry of Home Affairs, Government of India۔ 2015۔ 2014-11-15 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-21
- ↑ Amit Puri (23 اگست 2003)۔ "۔۔۔Kehte hain mujhko Hawa Hawaii"۔ The Tribune۔ 2008-07-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-01-27
- ↑ "'Being L Subramaniam's daughter didn't help'"۔ Rediff۔ 12 مئی 2011
- ↑ "Violinist Dr. L. Subramaniam – Ambi Subramaniam – Kavita Krishnamurthy – Bangalore"۔ mybangalore.com۔ 2018-10-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-11-25
- ↑ "5th Annual Convocation"۔ Jain University۔ 2019-04-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-25
- ↑ "Kavita Krishnamurti Subramaniam got Doctorate"۔ Pressnote
- آسامی پس پردہ گلوکار
- اکیسویں صدی کی ہندوستانی خواتین گلوکارائیں
- اکیسویں صدی کے بھارتی گلوکار
- بھارتی پس پردہ گلوکار بلحاظ زبان
- بھارتی فلمی گلوکارائیں
- بھارتی لوک-پاپ گلوکار
- بھارتی نغمہ ساز
- بالی وڈ پس پردہ گلوکار
- بقید حیات شخصیات
- بنگالی گلوکار
- بیسویں صدی کی بھارتی گلوکارائیں
- بیسویں صدی کے ہندوستانی گلوکار
- پدم شری وصول کنندگان
- تمل پس پردہ گلوکار
- تمل شخصیات
- تمل گلوکار
- تیلگو پس پردہ کے گلوکار
- دہلی کی خواتین موسیقار
- دہلی کے گلوکار
- فلم فیئر فاتحین
- فنون میں پدم شری وصول کنندگان
- کنڑا پس پردہ کے گلوکار
- مراٹھی پس پردہ گلوکار
- مراٹھی زبان کے گلوکار
- نئی دہلی کی شخصیات
- نئی دہلی کے موسیقار
- نیپالی زبان کے گلوکار
- ہندوستانی کلاسیکی خواتین گلوکار
- 1958ء کی پیدائشیں
- نیپالی زبان کے بھارتی گلوکار