کویسچن بینک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کویسچن بینک (انگریزی: Question Bank) سے دو باتیں مراد ہو سکتی ہیں۔ اس میں وہ تمام سوالات شامل ہو سکتے ہیں جنہیں کسی امتحانی سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے (بہ شمول وہ امتحانات)۔ اس میں کسی ایک امتحان کے سارے سوالات بھی ہو سکتے ہیں۔

ان میں دونوں میں سے اول الذکر کسی امتحانی مضمون کے نصاب یا تدریسی کتب وغیرہ کی مدد سبھی ممکنہ سوالات کے مجموعے کو کہا جاتا ہے، جو امتحانات میں آتے ہیں۔ مثلًا جغرافیہ کے مضمون میں بھارت کے ساتھ ساتھ ملک کی سبھی ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقہ جات کے علاوہ سبھی اہم شہروں کی معلومات اس کویسچن بینک کا حصہ ہوتی ہیں۔

ثانی الذکر، جو کسی ایک امتحان کے سارے سوالات سے تعلق رکھتا ہے، یہ دراصل نقل نویسی سے بچنے کی حمکت عملی ہے۔ مثلًا اکثر کسی امتحان میں 50 ہمہ اختیاری سوالات درج ہوں، جن میں ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات ہوں، تو ایسی صورت میں ایک سافٹ ویئر کی مدد لی جاتی ہے اور ایک پرچہ سوالات کو چار یا مزید زیادہ شکلوں میں پیش کیا جاتا ہے۔ ہر پرچہ سوالات کا کوڈ ہوتا ہے۔ کسی کا سوال نمبر ایک دوسرے شخص کا سوال نمبر 14 ہو سکتا ہے، ایضًا کسی کے سوال نمبر دو دوسرے شخص کا سوال نمبر 32 ہو سکتا ہے۔ اس طرح کی حکمت عملی سے نقل نویسی سے بچا جا سکتا ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]