کٹن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گاؤں
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمجموں و کشمیر
ضلعضلع نیلم
بلندی1,500 میل (4,800 فٹ)
زبانیں
 • دفتریاردو
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت

کٹن (انگریزی: Kutton) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع نیلم میں واقع ہے۔[1] کٹن کا قصبہ کنڈل شاہی سے دس کلومیٹر پر واقع ہے، ایک سڑک کے مغرب میں جاگران نالے سے ہوتی ہوئی بلندی کی جانب جاتی ہے، جہاں یہ قصبہ واقع ہے، یہاں پر آزاد کشمیر کے محکمہ سیاحت نے چند ریسٹ ہاؤسز بنائے ہوئے ہیں ان میں سے بعض ریسٹ ہاؤس جاگران نالے پر اس طرح سے بنائے گئے ہیں کہ ان کے نیچے نالہ بہتا ہے جبکہ اطراف میں سرسبز و شاداب جنگلات، برف پوش پہاڑوں میں گھرے ہوئے ہیں، یہاں ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش کا فارم بھی ہے، یہاں سے کوہ ہمالیہ کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جو وادی کاغان، اسکردو اور چلاس تک جاتا ہے، اس علاقے میں سردیوں میں شدید برف باری ہوتی ہے، جس کی وجہ سے موسم انتہائی سرد ہوجاتا ہے، جب کہ گرما میں ہلکی ٹھنڈ ہوتی ہے، جس کے باعث ماحول خوشگوار ہوجاتا ہے۔

تفصیلات[ترمیم]

کٹن کی مجموعی آبادی 1,463.06 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Kutton"