ککنگ ہارس پاس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ککنگ ہارس پاس نامی درہ کینیڈا کے راکی پہاڑی سلسلے میں 1٫627 میٹر بلندی پر امریکی براعظمی تقسیمی لکیر پر البرٹا اور برٹش کولمبیا کی سرحد پر واقع ہے۔ یہ درہ یوہو اور بینف نیشنل پارکوں میں موجود ہے۔ یہ درہ تاریخی اعتبار سے بہت اہم رہا ہے کیونکہ کینیڈین پیسیفک ریلوے کی مین لائن جھیل لوئز اور فیلڈ کے سے ہوتی ہوئی گذرتی ہے۔ یہ پٹڑی 1880 کی دہائی میں بچھائی گئی تھی۔ پہلے پہل یہ پٹڑی شمالی درے ییلو ہیڈ سے گذرنی تھی۔

اس درے کا جائزہ پہلے پہل 1858 میں یورپی افراد نے جان پلیسر کی زیر نگرانی مہم لیا تھا۔ یہ درہ اور اس کے پاس موجود دریائے ککنگ ہارس کو یہ نام جیمز ہیکٹر نامی ایک ماہرِ ارضیات نے دیے تھے۔ یہ ماہر ارضیات اسی مہم کی ٹیم کے سرجن بھی تھے جنہیں ان کے گھوڑے نے اسی مقام پر دولتی ماری تھی۔

کینیڈا پیسیفک ریلوے نے اصل پٹڑی جھیل واپٹا کے کنارے والے درے اور فیلڈ کے درمیان سے گزاری تھی لیکن وہاں پٹڑی انتہائی ڈھلوان تھی۔

متواتر حادثات اور اضافی انجن لگانے کے خرچے بہت بڑھ جانے کے بعد کینیڈین پیسیفک ریلوے نے 1909 میں یہاں اضافی سرنگیں بنائیں جن سے اصل فاصلہ تو کئی کلومیٹر بڑھ گیا لیکن یہ راستہ نسبتاً بہت آسان ہو گیا۔ ٹرانس کینیڈا ہائی وے 1962 میں درے یہاں سے گذری۔ یہ سڑک اصل کینیڈین پیسیفک ریلوے کے راستے کے ساتھ ساتھ بنائی گئی تھی۔ ککنگ ہارس پاس پر اس سڑک کی بلندی 1٫643 میٹر ہو جاتی ہے۔