مندرجات کا رخ کریں

کھاتہ نویسی کے معیارات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بین الاقوامی کھاتہ نویسی معیار بورڈ کے صدر نشین ڈیوڈ ٹویڈی بھارت کے مرکزی کمپنی معاملے کے وزیر پریم چند گپتا سے نئی دہلی میں 13 فروری 2007ء میں ملاقات کرتے ہوئے۔

کھاتہ نویسی کے معیارات (انگریزی: Accounting standard) سے مراد وہ معیار یا معیارات کا مجموعہ ہے جسے مالی بیانیوں کی تیاری اور ان کی پیش کشی کے دوران عمومًا کمپنیاں اپناتی ہیں۔ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ کمپنیاں کوئی خارجی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا لیکھا جوکھا تیار کرتی ہیں۔ یہ معیارات عالمی سطح پر کافی مختلف ہیں اور اسے نجی کھاتہ نویسی کے پیشہ ور لوگ مخصوص ملک اور مختلف سرکاری ضوابط کے پیش نظر تیار کرتے ہیں۔ ملک در ملک اختلافات اس قدر وسیع ہیں کہ بین الممالک مالی معلومات کا تجزیہ مشکل ہو جاتا ہے۔

عوامی سطح پر تجارت کرنے والی کمپنیاں کافی سخت معیاروں کی اسیر ہیں۔ چھوٹی اور اوسط سطح کی کمپنیاں اکثر ان معیاروں سے کم درجے کے معیارات پر عمل پیرا ہوتی ہیں اور ان کے کھاتہ جات بہت ہی سادہ انداز میں پیش ہوتے ہیں۔ تاہم ان کمپنیوں پر بھی ان کے مخصوص قرض دہندوں اور حصص گیرندوں کو مطلوبہ معلومات شائع کرنا ہوتا ہے۔ کچھ کمپنیاں کھاتہ نویسی کے نقد طریقے کو اپناتی ہیں، جو اکثر سادہ اور راست پیش کشی پر منحصر ہے۔ وسیع کمپنیاں حصول کی بنیاد پر کام کرتی ہیں۔ کھاتہ نویسی کے معیارات ان باتوں کو تفصیل سے بتاتے ہیں کہ حاصل مالیے میں سے کن کو چنا جانا چاہیے، کس طرح مالی بیانیوں کو پیش کیا جانا چاہیے اور کیا مزید افشا کی ضرورت ہے۔

کھاتہ نویسی کے معیارات میں چند ضرورت عناصر میں یہ شامل ہیں: اس بات کی شناخت کہ کس کن موجودات کی رو داد کشی ہو رہی ہے، "رواں کمپنی" سے متعلق سوالات کا جواب دینا، دولت کی اکائیوں کی تخصیص اور رو داد کی پیش کشی کے بیچ کا وقت۔[1]

دنیا کے کئی ممالک کھاتہ نویسی کے معیاروں میں یکسانی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمہ ملکی کمپنیوں کا وجود اس ضرورت کو اور بھی اجاگر کرتا ہے۔ تاہم چونکہ ہر خطے کے لوگ ایک الگ سوچ اور روایت رکھتے ہیں، اس لیے یہ کام کے انجام ہونے میں شاید کافی وقت لگ سکتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. WiseGeek۔ "What are the Generally Accepted Accounting Principles?"۔ WiseGeek۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 فروری 2017