کھاڈی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کھاڈی
کھاڈی
پرائیویٹ
صنعتریٹیل
نوعلباس
قیام13 دسمبر 1998 (19 سال پہلے)
بانیشمعون سلطان
صدر دفترپاکستان
مقامات کی تعداد
45 سٹور (2017)
علاقہ خدمت
ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکہ، مالی امریکہ اور مشرق وسطی
کلیدی افراد
شمعون سلطان (بانی اور سی ای او)
مصنوعاتٹیکسٹائل، ایپرل
ویب سائٹwww.khaadi.com

کھاڈی ایک پاکستانی فیشن اور طرز زندگی کا مشہور برانڈ ہے جو دسمبر 1998 میں قائم ہوا تھا۔ آج یہ پورے پاکستان کے 17 شہروں میں 46 اور برطانیہ میں 17 اسٹورز چلاتا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

پہلا اسٹور 1999ء میں کراچی کے زمزمہ میں کھولا گیا تھا۔[1] اس کے بعد کھاڈی اپنے شروع کے دو سالوں میں ملٹی اسٹورز تک پھیل گیا اور اس نے بہت ساری مصنوعات کو متعارف کرایا[2] معروف فن تعمیر کمپنی اے ایس اے نے 2017 تک پاکستان، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں کھاڈی اسٹورز کے داخلہ ڈیزائنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ [3] اس وقت یہ پاکستان کے 17 شہروں میں 46 اور برطانیہ اور جی سی سی کے 17 شہروں میں اسٹور چلارہا ہے ، جو خواتین، مردوں اور بچوں کے لیے کپڑوں تک ،پرنٹ شدہ اور ہاتھ سے بنے ہوئے دونوں طرح کے کپڑوں میں وسیع پیمانے پر مصنوعات پیش کرتا ہے۔ [4]

مئی 2019ء میں کھاڈی نے پاکستان بھر میں اپنے برانڈ کو فروغ دینے کے لیے سات نئے فیبرک اسٹوروں کا آغاز کر کیا ان اسٹوروں میں خانیوال اور جہلم کے اسٹورز کو منفرد اور خوبصورت مقامات پر لانچ کیا گیا۔ خانیوال اسٹور ملتان روڈ پر واقع ہے۔ جہلم کا اسٹور جی ٹی پر واقع ہے۔ دیگر 5 اسٹور لبرٹی مارکیٹ لاہور، ڈسکہ، بورے والا، فیصل آباد اور حیدرآباد میں واقع ہیں۔[5]

نور جہاں بلگرامی نے ہاتھ سے بنی کاٹن یا لٹھے کو عام کر دیا تھا تو آج شمعون سلطان نے اس ہی کپڑے کو کھاڈی برانڈ کا نام دے کر اسے عوامی ترین بنادیا ہے۔[6] کھاڈی نے پاکستان میں سلے سلائے کپڑوں کے رحجان میں ایک انقلاب برپا کیا۔ پچھلی دہائی تک بھی پاکستان میں فیشن ملبوسات کے لیے درزیوں پر انحصار کیا جاتا رہا لیکن گذشتہ دس سالوں میں یہ رحجان تبدیل ہوا اور جدید انداز کے سلے سلائے ملبوسات کی برانڈ کھاڈی اور جنریشن مقبول ہوتی گئیں۔[7]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Khaadi's multinational ambitions-Shamoon Sultan, CEO, Khaadi, on his vision for the brand and the future of prêt wear in Pakistan."۔ Marylou Andrew۔ ڈان نیوز۔ September 1, 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ November 28, 2015 
  2. "Khaadi the label"۔ BestoStyle۔ 17 نومبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ December 5, 2014 
  3. "Khaadi Retail Project-Interior design, coordination and top supervision"۔ Arshad Shahid Abdulla۔ 08 دسمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ November 28, 2015 
  4. "Khaadi comes Home to Lahore"۔ Mehek Saeed۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ June 8, 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ November 28, 2015 
  5. https://www.nawaiwaqt.com.pk/14-May-2019/1016007
  6. "آرکائیو کاپی"۔ 30 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2019 
  7. https://www.bbc.com/urdu/entertainment-40889090