کھاکھی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کھاکھی: (Khakhi/Khaki)کھاکھی ایک جٹ زمیندار قبیلہ ہے جن کا پیشہ کاشتکاری ہے اور مادری زبان سرائیکی ہے۔ کھاکھی اپنے نام کے ساتھ "ملک، سردار" لگاتے ہیں-کھاکھی نسلی سرائیکی گوتھ ہیں جو دریائے چناب اور دریائے سندھ کے کنارے آباد ہیں۔کھاکھی غصہ ور،بہادر، دلیر اور جرات مند قوم ہونے کے ساتھ ہی نہایت وفادار، ملنسار، خوش اخلاق اور مہمان نواز بھی ہیں جو دھرتی کا سینہ چیر کر اناج پیدا کرنے کے ساتھ مال مویشی کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں اور اپنی اقدار کی پاسداری بھی کرتے ہیں۔ کھا کھی برادری کے لوگ کسی کی غلامی میں رہنا پسند نہیں کرتے اور یہی ان کے کھشتری ہونے کی نشانی ہے۔

مستند تاریخ دان ایچ-اے-روز کے مطابق کھاکھی قوم مغل بادشاہ جہانگیر کے دور میں بھٹنیر سے یہاں آباد ہوئے۔[1]

کھا کھی قبیلہ راجپوت نسل سے ہیں۔ اس کا تذکرہ "گزٹیر آف ملتان" کتاب میں ملتا ہے جو 1923-24 میں اے ڈی میکلیگن نے لکھی جو برطانوی ہند کا ایک ایڈمنسٹریٹر تھا۔ وہ لکھتے ہیں کہ 1881 کی مردم شماری کے دوران جٹ میں ایسی ذاتوں کو شامل کیا گیا جو یقینی طور پر راجپوت ماخذ رکھنے کا دعوی کرتے ہیں شجاع آباد تحصیل میں سرکردہ جٹ اور راجپوت قبیلے درج ذیل ہیں

خاکی (کھاکھی)
جکھڑ
رڈ 

رکھ

پنونہہ
شجرہ اور جے۔ 

لیکن شجاع آباد میں کھوکھر نوئیں کھاکھی لانگ کچالہ اور لنگاہ کم و بیش ٹھوس گروپ ملتے ہیں۔

تاریخ:(History of Khakhi Caste):[ترمیم]

Khakhi Caste Shajra-e-Nasab

ایچ-اے روز کے مطابق کمبوہ کی دو کلاسیں تھیں ایک "قلمی" جو ملازمت پیشہ تھی اور فوج میں کارہائے نمایاں سر انجام دیتی اور دوسری "کھاکھی" جو کاشتکاری کرتے۔ [2]

جبکہ سینہ بہ سینہ روایات اور ڈاکٹر لال بخش نائیچ (معروف تاریخ دان و دانشور)کے مطابق کھاکھی راجا ککھ کی اولاد ہیں جو راجا مل کابیٹا اور راجا تور کی نسل سے تھا جو سوریا بنسی کہلاتے ہیں ۔

عبدالمعین انصاری کے مطابق "واضح راجپوت کا کلمہ ساتویں صدی سے پہلے نہیں ملتا ہے۔ اس کا قدیم تریں تلفظ ہن فاتح ٹورامن کے کرا کتبہ میں اس کے بیٹوں اور بیٹیوں کو راج پتر کہا گیا ہے۔ جس کے معنی بادشاہ کی اولاد ہے۔ جو ایرانی کلمہ وس پوہر (بادشاہ کا بیٹا) کے مترادف ہے۔ وس سنسکرت میں بھی بادشاہ کے معنوں میں آتا ہے اور پوہر سنسکرت کے پتر کا مترادف ہے لیکن ساتویں صدی عیسویں سے اس کی جگہ راجا استعمال ہورہا ہے۔ چنانچہ جب شنکر اچاریہ کے تحت کٹر برہمن مت کا احیا ہوا تو راجا پتر کا لفظ استعمال ہوا۔"[3]

راجا کھکھ کی نسل سے بہت سی قوموں کا احیاء ہوا جن میں بڑی اور مشہور راٹھور، جنجوعہ ،کھوکھر اور کھکھ ہیں جو کہیں جٹ اورکہیں راجپوت کہلاتے ہیں۔اس لحاظ سے کھاکھی برادری بھی جٹ اور راجپوت قبیلہ سے تعلق رکھتی ہے۔

مغل بادشاہ جہانگیر کے دور میں رائے مگو(جو راجا کھکھ کی نسل سے تھا) نے بیکانیر سے ہجرت کی اور پیر جہانیاں جہاں گشت کے ہاتھوں اسلام قبول کیا اور دریائے چناب کے کنارے زمین لے کر کرن پور سٹیٹ قائم کی جہاں ان کی نسل آج بھی آباد ہے۔[4]


کھاکھی قبیلہ کے علاقے:[ترمیم]

ضلع ملتان:

سورج میانی، شجاع آباد، جلال کھاکھی، کھاکھی پنجانی، جلالپور پیروالا میں کھاکھی قوم آباد ہے۔

ضلع مظفرگڑھ:

شہر سلطان، علی پور، مراد پور، پٹھان والہ، محال کھاکھی(جنوبی و شمالی)، گندی کھاکھی، موضع جھنڈیوالی،خان بیلہ،موچی والی، آلودیوالی وغیرہ میں کھاکھی قوم آباد ہے۔

ضلع بہاولپور:

موضع چناب رسول، بدھو والی، غلامن کھاکھی میں کھاکھی قوم آباد ہیں۔

ضلع رحیم یار خان:

لیاقت پور تحصیل میں یونین کونسل کھاکھی-

اس کے علاوہ اوچ شریف، ڈیرہ غازیخان، راجن پور میں بھی کھاکھی قوم کافی تعداد میں آباد ہیں۔

ضلع راجن پور:

تھانہ:محمد پور دیوان

چک کوڑے والا:بستی کھاکھی میں کافی تعداد میں آباد ہیں


اور اس کے علاوہ صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان میں بھی کھاکھی قوم کی کئی بستیاں آباد ہِیں۔

افغانستان اور ہندوستان میں بھی کھاکھی قوم رہائش پزیر ہے۔



مشہور شخصیات:[ترمیم]

  • سردار غلام عباس کھاکھی (مرحوم) تحصیل شجاع آباد ملتان (رکن صوبائی اسمبلی پنجاب)
  • ملک محمد اقبال کھاکھی آف مظفر گڑھ (ریٹائرڈ کرنل پاک آرمی)
  • ملک موسن کھاکھی نمبر دار بستی چکرانی (مرحوم) سابقہ چیئرمین یونین کونسل گانگا
  • وقار ملک آف مظفر گڑھ (میجر پاک آرمی)
  • ڈاکٹر محمد ابوبکر ملک آف مظفر گڑھ ڈپٹی چیف سیکریٹری(ساوتھ پنجاب)
  • ملک حاجی نیاز احمد کھاکھی آف مظفر گڑھ (سابقہ ممبر ضلع کونسل)
  • ملک فیاض کھاکھی آف مظفر گڑھ (سابقہ ممبر ضلع کونسل)
  • ملک سعید احمد کھاکھی ( چیئرمین یونین کونسل جھنڈیوالی)
  • ملک حسن رضا کھاکھی اے۔ڈی۔آئ۔جی (DSP) ملتان
  • ملک خضر حیات کھا کھی آف سورج میانی ملتان
  • ملک ذو الفقار کھاکھی (مرحوم) ( چیئرمین یونین کونسل کھاکھی پنجانی)
  • ملک مرید عباس کھاکھی (اسسٹنٹ ٹیکس انسپکٹر تحصیل جلالپور پیر والا)
  1. A glossary of Tribes and Castes of Punjab and NWFP by H.A.Rose 
  2. A Glossary of Tribes and Castes of Punjab and NWFP by H.A.Rose 
  3. "Punjab k Rajputo ki Tareekh"۔ 07 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. نائچ نامہ از ڈاکٹر لال بخش نائچ