کھروشٹھی
| Kharosthi | |
|---|---|
| فائل:File:YingpanKharoshthi.jpg | |
| قسم | ابوگیدا |
| زبانیں | |
| مدت | 4th century BCE – 3rd century CE |
| مادری نظام | |
| بہن نظام | |
| آیزو 15924 | Khar, 305 |
| ہدايت | Right-to-left |
| یونیکوڈ عرف | Kharoshthi |
| یونیکوڈ حد | U+10A00–U+10A5F |
کھروشٹھی رسم الخط (لاطینی: Kharoṣṭhī) (دیوناگری: खरोष्ठी) نیز گاندھاری رسم الخط ایک قدیم ہندوستانی رسم الخط ہے جس کی ابتدا چوتھی یا تیسری صدی قبل مسیح میں ہوئی تھی گندھار علاقہ میں جو برصغیر کا شمال مغربی حصہ ہے۔ [1][2][3][4] عربی رسم الخط کے طرح کھروشٹھی دائیں سے بائیں اور افقی قطاریں میں لکھا جاتا تھا۔ ماہرین کی رائے ہے کہ کھروشٹھی آرامی رسم الخط سے ماخوذ ہے۔[5] آرامی حروف تہجی ہخامنشی سلطنت کی فتوحات کے ذریعے گندھار میں متعارف کروایا گیا۔
یہ ابوگیدا جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے مختلف زبانوں کے لکھائی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور اپنے وتن گندھار میں تقریباً 5 ویں صدی عیسوی تک جاری رہا۔ [6] یہ باختر (بلخ)، سُغد اور تاریم طاس میں بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ کھروشٹھی شاہراہِ ریشم کے علاقوں کا ایک مقبول رسم الخط تھا جو چند زبانوں کے لیے مفید رہا، مثلاً ایرانی زبان شَکْ (ساکا)، آریائی زبان سنسکرت اور بالخصوص گاندھاری پراکرت۔
کھروشٹھی میں لِکھے ہوئے نصوص زیادہ تر بدھ مذہبی مخطوطات ہے مگر ایسے کئی سارے پتّھر اور سکّہ ہے جن پر بادشاہوں نے کھروشٹھی میں کتبہ کندہ کیے ہیں۔ سب سے مشہور بادشاہ جس نے کھروشٹھی کا استعمال کیا تھا اشوک اعظم ہے۔ دو جگہ کے اشوکی کتبوں میں کھروشٹھی کا استعمال کیا گیا تھا: شہباز گڑھی اور مانسہرہ۔
برصغیر ہند میں کھروشٹھی اور براہمی مقبولیت کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے تھے۔[7] براہمی کا استعمال پورے بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں تھا اور کھروشٹھی کا استعمال پاکستان میں۔ تیسری صدی کے دوران براہمی نے کھروشٹھی کو اپنے خود کے وتن میں تبدیل کر دیا۔[7]
- ↑ Keith A. Leitich (2017). "Kharoṣṭhī Script". Buddhism and Jainism. Encyclopedia of Indian Religions (بزبان انگریزی). Springer Netherlands. pp. 660–662. DOI:10.1007/978-94-024-0852-2_238. ISBN:978-94-024-0851-5.
- ↑ "Kharoshti | Indo-Parthian, Brahmi Script, Prakrit | Britannica". www.britannica.com (بزبان انگریزی). Retrieved 2025-02-14.
- ↑ "When these alphabets were first deciphered, scholars gave them different names such as 'Indian-Pali' for Brahmi and 'Arian-Pali' for Kharosthi, but these terms are no longer in use." in Sī Esa Upāsaka; Nava Nālandā Mahāvihāra (2002). History of palæography of Mauryan Brāhmī script (بزبان انگریزی). Nava Nālanda Mahāvihāra. p. 6. ISBN:9788188242047.
- ↑ Salomon 1998, pp. 11–13
- ↑ Harry Falk (1996)۔ "Aramaic script and the Kharoṣṭhi-a comparison"۔ Berliner Indologische Studien۔ ج 9–10: 151–6
- ↑ R. D. Banerji (اپریل 1920)۔ "The Kharosthi Alphabet"۔ The Journal of the Royal Asiatic Society of Great Britain and Ireland۔ ج 52 شمارہ 2: 193–219۔ DOI:10.1017/S0035869X0014794X۔ JSTOR:25209596
- 1 2 Ingo Strauch (11/07/2026)۔ "The Character of the Indian Kharoṣṭhī Script and the "Sanskrit Revolution": A Writing System Between Identity and Assimilation"۔ در Alex de Voogt؛ Joachim Friedrich Quack (مرتبین)۔ The Idea of Writing۔ Leiden: Brill۔ ص 131–168
{{حوالہ کتاب}}: تحقق من التاريخ في:|تاریخ=و|سال=|تاریخ=سے مطابقت نہیں رکھتی (معاونت)