کھنڈو بھائی کاسنجی ڈیسائی
کھنڈو بھائی کاسنجی ڈیسائی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 23 اکتوبر 1898ء ولساڈ |
||||||
تاریخ وفات | 17 اپریل 1975ء (77 سال) | ||||||
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس | ||||||
مناصب | |||||||
رکن مجلس دستور ساز بھارت | |||||||
برسر عہدہ 6 جولائی 1946 – 24 جنوری 1950 |
|||||||
آندھرا پردیش گورنر | |||||||
برسر عہدہ 11 اپریل 1968 – 25 جنوری 1975 |
|||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
درستی - ترمیم |
کھنڈو بھائی کاسنجی دیسائی (23 اکتوبر 1898ء - 17 اپریل 1975ء)[1] ایک بھارتی سیاست دان تھے۔ جنھوں نے 1954ء سے 1957ء تک مرکزی وزیر محنت اور 11 اپریل 1968ء سے 5 جنوری 1975ء تک آندھرا پردیش کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ [2]
زندگی
[ترمیم]کھنڈو بھائی دیسائی 23 اکتوبر 1898ء کو گجرات کے ولساڈ ضلع میں پیدا ہوئے۔ ولساڈ میں اپنی ابتدائی تعلیم کے بعد، انھوں نے ممبئی کے ولسن کالج میں داخلہ لیا۔ لیکن 1920ء میں مہاتما گاندھی عدم تعاون کی تحریک میں کالج کا بائیکاٹ کرنے کے بعد باہر آئے۔ بعد میں انھوں نے اپنی تعلیم گجرات ودیاپیٹھ، احمد آباد میں مکمل کی، جسے گاندھی جی نے قائم کیا تھا۔
مزدور تحریک
کھنڈو بھائی دیسائی جلد ہی مزدور تحریک میں شامل ہو گئے۔ انھوں نے احمد آباد کے کپاس مل کے کارکنوں کی ایک تنظیم 'مزور مہاجن' کا کام شروع کیا۔ انوسویا بین سارا بھائی، شنکر لال بینکر، گلزاری لال نندا ان کے ساتھی تھے۔ کھنڈو بھائی نے سودیشی جذبے اور کارکنوں کی عزت نفس کی تبلیغ کی۔ آہستہ آہستہ مزدور یونین پھیلنا شروع ہوئی۔ اس کے نتیجے میں انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس قائم ہوئی اور 1947ء میں کھنڈو بھائی دیسائی اس کے پہلے سکریٹری منتخب ہوئے۔
سیاسی زندگی
[ترمیم]کھنڈو بھائی دیسائی کی سرگرمیاں دوسرے علاقوں میں بھی اتنی ہی اہم تھیں۔ 1937ء میں وہ بمبئی ریاستی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1946ء میں انھیں ملک کی آئین ساز اسمبلی کے رکن کے طور پر نامزد کیا گیا۔
1950ء سے 1952ء تک انھوں نے عارضی پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ کھنڈو بھائی 1952ء کے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار کے طور پر مہسانا (مغربی) پارلیمانی سیٹ سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
1954ء سے 1957ء تک انھوں نے جواہر لال نہرو کی مرکزی حکومت میں وزیر محنت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد (1959ء سے 1966ء تک) وہ راجیہ سبھا کے رکن رہے۔
11 اپریل 1968ء سے 25 جنوری 1975ء تک انھوں نے آندھرا پردیش کے 5 ویں گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ گورنر کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد، انھوں نے احمد آباد میں رہنا شروع کیا اور 17 اپریل 1975ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Obituary References" (PDF)۔ Lok Sabha Debates۔ 5 (35): 3–4۔ 17 April 1975۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2020
- ↑ Who's Who 1950 - Parliament of India (PDF)۔ 1950۔ صفحہ: 28
- 1898ء کی پیدائشیں
- 23 اکتوبر کی پیدائشیں
- 1975ء کی وفیات
- 17 اپریل کی وفیات
- بھارت کی دستور ساز اسمبلی کے ارکان
- گاندھیائی شخصیات
- گجراتی شخصیات
- گجرات، بھارت سے انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان
- گجرات (بھارت) سے آزادی ہند کے فعالیت پسند
- گجرات (بھارت) سے لوک سبھا کے ارکان
- پہلی لوک سبھا کے ارکان
- آندھرا پردیش کے گورنر
- ضلع ولساڈ کی شخصیات