کھیرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(کھیرے سے رجوع مکرر)
کھیرے اپنے پودے پر لگے ہوئے

کھیرا ایک مفید سبزی ہے۔ اس کے پودے کے خاندان کا حیاتیاتی نام Cucumis sativus ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ جن کا رنگ عموماً سبز ہوتا ہے۔ اس کا آبائی وطن ہندوستان ہے۔ یہ مغربی ایشیا میں بھی تین ہزار سال سے زیادہ عرصہ سے کاشت کیا جا رہا ہے۔ فرانس تک یہ نویں صدی اور برطانیہ تک چودھویں صدی عیسوی تک پہنچا۔ کھیرے میں کیلشیم، فولاد، زنک، میگنیشیم، وٹامنز سی، بی 1، بی 2، بی 3، بی 5، بی 6 اور فولک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔

فوائد[ترمیم]

ہاضمہ درست کرنے کے ساتھ ساتھ سانس کی ناگوار بو دور کرنے کے لیے کھیرا مفید ثابت ہوتا ہے۔ چہرے کی تازگی اور شادابی کے لیے کھیرے کا رس چہرے پر لگایا جاتا ہے جس سے جلد پر قدرتی تازگی آتا ہے اور لکیروں میں کمی واقع ہوتی ہے، چوری کی جلد کا ڈھلکنا دور ہو سکتا ہے جو تازگی کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کھیرے کے چھلکے میں قیمتی وٹامن نمکیات ہوتے ہیں اس لیے استعمال کرنا چاہیے۔ جگری گرمی سے تحفظ کے لیے کھیرے کا ایک گلاس جوس مفید بتایا جاتا ہے۔ کھیرے کے مستقل استعمال سے پٹھوں، عضلات اور جسم کے کھنچاؤ کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

پیداوار[ترمیم]

چوٹی کے دس کھیرا پیداکار 2010
ملک پیداوار (ٹن)
 چین 40,709,556
 ایران 1,811,630
 ترکیہ 1,739,190
 روس 1,161,870
 ریاستہائے متحدہ 883,360
 یوکرین 860,100
 ہسپانیہ 682,900
 مصر 631,408
 جاپان 587,800
 انڈونیشیا 547,141
 دنیا 57,559,836
ماخذ: ادارہ برائے خوراک و زراعت[1]

نگار خانہ[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Major Food And Agricultural Commodities And Producers – Countries By Commodity"۔ Fao.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2012