کھیم چند پرکاش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کھیم چند پرکاش
معلومات شخصیت
پیدائش 12 دسمبر 1907ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سوجان گڑھ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 10 اگست 1949ء (42 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ نغمہ ساز،  موسیقی ہدایت کار،  فلم اسکور کمپوزر  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کھیم چند پرکاش (پیدائش: 12 دسمبر 1907ء— وفات: 10 اگست 1949ء) ہندوستانی فلم انڈسٹری کے ابتدائی دور کے موسیقار تھے۔1940ء کے عشرے میں کھیم چند پرکاش کو ہندوستانی موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ لتا منگیشکر اور کے ایل سہگل کو فلمی دنیا میں متعارف کروانے والے بھی کھیم چند پرکاش ہی تھے۔ کھیم چند کے بھائی بسنت پرکاش بھی موسیقار تھے۔

سوانح[ترمیم]

کھیم چند پرکاش کی پیدائش راجستھان کے شہر سوجان گڑھ میں 12 دسمبر 1907ء کو ہوئی۔ کھیم چند نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد سے ہی حاصل کی اور نوعمری میں ریاست راجستھان کے دربارِ شاہی سے بطور کتھک رقاص کے ملازمت اختیار کی۔ بعد ازاں کھیم چند ریاست بیکانیر کے دربار سے منسلک ہوئے اور پھر نیپال کے شاہی دربار میں چلے گئے۔نیپال میں کھیم چند قلیل مدت کے لیے رہے اور پھر کلکتہ آگئے اور کلکتہ میں نیو تھیٹرز سے وابستہ ہوئے۔ نیو تھیٹرز میں وہ موسیقار تیرن باران کے سیکرٹری ہو گئے جو اُن دنوں فلم دیوداس بنا رہے تھے۔ 1938ء میں بننے والی ایک فلم میں کھیم چند نے ایک مزاحیہ گیت ’’لو کھا لو میڈم کھانا‘‘ گایا۔1939ء میں کھیم چند نے کلکتہ چھوڑا اور ممبئی چلے آئے جہاں وہ سپریم تھیٹرز سے منسلک ہوئے۔ 1939ء میں ممبئی میں انھوں نے بطور موسیقار ڈائڑیکٹر کے فلم ’’میری آنکھیں‘‘ اور ’’غازی صلاح الدین کی موسیقی مرتب کی۔ ممبئی آمد کے بعد اُن کے ابتدائی کام رنجیت مووی ٹون کمپنی کے ساتھ رہے۔1940ء کے عشرے میں وہ اپنی بلندی اور عروج پر تھے اور اس دور میں اُن کی نمایاں گلوکارہ خورشید بانو تھیں۔

وفات[ترمیم]

کھیم چند نے 42 سال کی عمر میں 10 اگست 1949ء کو ممبئی میں وفات پائی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]