کہمریا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کہمریا ضلع شاہجہان پور

ضلع شاہجہان پور کا ایک گاؤں ہے، اس گاؤں کی تحصیل پوایاں اور تھانہ کھٹار ہے جو روہیل کھنڈ کی سرحد کی حیثیت رکھتا ہے اس کے مشرقی اور شمالی حصہ پر ہی لکھیم پور کھیری کی سرحد شروع ہو جاتی ہے۔

گاؤں کی امتیازی شان

اس گاؤں کی اپنی ایک تاریخی حیثیت ہے جو اس کو علاقہ کے دیگر مقامات سے ممتاز کرتی ہے جس وقت ہمارے ہندوستان پر انگریزوں کا تسلط ہوا اس وقت بھی یہ گاؤں آزاد رہا اور یہاں گاؤں کے ہی ایک شخص کی زمیداری چلی۔

علم و فضل میں انفرادیت

اس گاؤں میں اللہ تعالی نے علمائے کرام اور حفاظ کی کثرت فرمائی ہے یہی وجہ ہے کہ جتنے علما و حفاظ تنہا اس گاؤں میں ہیں قریب کے کسی قصبہ میں بھی نہیں ہیں۔

گاؤں کے مشہور علمائے کرام

ذیل میں سطور میں گاؤں کے ان چند مشہور و معروف علمائے کرام کے نام ہیں جو ملک کے مختلف حصوں میں دینی تعلیم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں:

  • حضرت علامہ مفتی محمد معین الدین خان برکاتی مدرس جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی
  • خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد راحت خان قادری مصباحی بانی و ناظم اعلی دار العلوم فیضان تاج الشریعہ بریلی
  • حضرت علامہ عبد الرقیب خاں رحمانی، بستی
  • حضرت علامہ الحاج محمد اقبال خاں مصباحی، دہلی
  • حضرت علامہ محمد دلشاد خاں مصباحی، کہمریا
  • حضرت علامہ محمد حسین خاں مصباحی، دہلی
  • حضرت علامہ محمد ارشد علی رضوی مدرس الجامعۃ الاسلامیہ، رامپور
  • حضرت مولانا محمد توصیف رضا خان قادری، شاہ جہان پور