کیئرلیوروک کیسل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کیئرلیوروک کیسل
ڈمفریس  اسکاٹ لینڈ
Caerlaverock Castle from the air.jpg
کیئرلیوروک کیسل کا فضائی منظر
متناسقات 54°58′32″N 3°31′26″W / 54.9756°N 3.5240°W / 54.9756; -3.5240
مقام کی معلومات
عوام کے
لیے داخلہ
ہاں
حالت جزوی انہدام
مقام کی تاریخ
تعمیر تیرہویں صدی کے آخری عشرے میں
تعمیر از کلین میکسویل
منہدم 1640 (جزوی انہدام)

کیئرلیوروک کیسل (انگریزی: Caerlaverock Castle) اسکاٹ لینڈ کے جنوبی ساحل کی جانب ڈمفریس اور گیلووے سے 11 کلومیٹر جنوب میں واقع ایک قلعہ ہے۔ یہ قلعہ اپنی تکونی طرزِ تعمیر اور شاندار آرکیٹکچر سے اہل فن کو اپنی جانب متوجہ کیے ہوئے ہے۔ یہ قلعہ کی تعمیر تیرہویں صدی میں شروع ہوئی اور اسے میکسویل خاندان نے تعمیر کرایا تھا۔ اسکاٹ لینڈ کی آزادی کی جنگوں کے دوران انگریزوں نے اس خالی قلعے پر اس وقت قبضہ جمایا جب میکسویل خاندان نے اسے خالی کر دیا تھا۔ تیرہویں صدی سے سترہویں صدی تک مختلف شاہانِ اسکاٹ لینڈ نے اس قلعے کی تزئین و آرائش کا کام جاری رکھا۔ آج اس قلعے کو قومی ثقافتی ورثے اور ان تاریخی عمارات میں شمار کیا جاتا ہے، جنہیں دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں، کیونکہ اس کی طرزِ تعمیر دنیا بھر میں منفرد و انوکھی ہے۔[1]

نگار خانہ[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. سلیم انور عباسی، اسکاٹ لینڈ کی دل آویز تاریخی عمارتیں، مشمولہ: روزنامہ جنگ کراچی، 3 مارچ 2019ء، صفحہ 15