مندرجات کا رخ کریں

کیتھرین کونولی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کیتھرین کونولی
 

مناصب
صدر آئرلینڈ [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
11 نومبر 2025 
معلومات شخصیت
پیدائش 12 جولا‎ئی 1957ء (68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جالوای [2]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت جمہوریہ آئرلینڈ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ خاکستری   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت لیبر پارٹی (1995–2006)
آزاد سیاست دان (2006–)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 2 [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ لیڈز   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  بیرسٹر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی ،  آئرش زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیتھرین مارٹینا این کونولی (پ۔ 12 جولائی 1957ء) آئرستانی آزاد سیاست دان ہیں جو 2025ء کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد آئرلینڈ کی دسویں نو منتخب صدر ہیں۔ وہ 2016ء سے مغربی گالوے کے حلقے سے تیشتا ڈالہ (Teachta Dála آئرستانی ایوان زیریں کی رکن) کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور نومبر 2025ء میں صدر کے طور پر حلف اٹھانے تک اس عہدے پر فائز رہیں گی۔

کیتھرین نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز لیبر پارٹی سے کیا جس کے ٹکٹ پر وہ 1999ء میں گالوے سٹی کونسل کی رکن منتخب ہوئیں اور 2004ء تا 2005ء گالوے کی میئر (ناظمہ) رہیں۔ 2006ء میں امیدواروں کے انتخاب کے معاملے پر اختلاف کے باعث انھوں نے پارٹی چھوڑ دی۔ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انھوں نے 2007ء اور 2011ء کے عام انتخابات میں حصہ لیا مگر کامیاب نہ ہو سکیں تاہم 2016ء میں وہ مغربی گالوے سے آئرستان کے ایوان زیریں کی رکن منتخب ہوئیں۔ جولائی 2020ء سے نومبر 2024ء تک وہ آئرستان کی پہلی خاتون نائب اسپیکر (Leas-Cheann Comhairle) کے طور پر تینتیسویں ڈال (Dáil) میں خدمات انجام دیتی رہیں۔

کیتھرین نے 2025ء کے صدارتی انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا۔ ان کی حمایت شِن فین، سوشل ڈیموکریٹس، لیبر پارٹی، پیپل بیفور پرافٹ، گرین پارٹی، 100% ریڈریس اور اراکتس (پارلیمان) کے متعدد آزاد اراکین نے کی۔ انھوں نے ہیتر ہمفریز اور جم گیون کو بھاری اکثریت سے شکست دی اور آئرستان کی تاریخ میں پہلی ترجیح پر مشتمل سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

نظریاتی طور پر بائیں بازو کی سیاست دان کیتھرین خود کو ”سوشلسٹ“ اور ”امن پسند“ قرار دیتی ہیں۔ وہ آئرلینڈ کی غیر جانب داری کی پُر زور حامی ہیں۔ جریدے پولیٹیکو کے مطابق ان کی خارجہ پالیسی کو اکثر ”مغرب مخالف“ قرار دیا جاتا ہے۔ وہ نیٹو، یورپی اتحاد اور یورپ کی ”فوجی نوعیت“ کی ناقد ہیں۔ انھوں نے روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کی مگر نیٹو کے روس کے خلاف رویے کو ”جنگ پسندی“ کہا۔

کیتھرین ریاست فلسطین کی کھلی حامی ہیں اور اسرائیل کو ایک ”نسل کش ریاست“ قرار دیتی ہیں۔ وہ آئرلینڈ کی دوبارہ وحدت (متحدہ آئرستان) کی بھی وکیل ہیں۔ ملکی سطح پر انھوں نے ہم جنس شادی اور اسقاطِ حمل کی قانونی حیثیت کی حمایت کی۔ کیتھرین آئرستانی زبان بولتی ہیں اور پیشے کے لحاظ سے سریری ماہرِ نفسیات (کلینیکل سائیکالوجسٹ) اور بیرسٹر ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Leftwing Catherine Connolly wins Ireland presidential election — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اکتوبر 2025
  2. ^ ا ب تاریخ اشاعت: 23 اکتوبر 2025 — Catherine Connolly: the outspoken leftwinger set to be Ireland’s next president — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اکتوبر 2025