مندرجات کا رخ کریں

کیتھی (2019 فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کیتھی
فائل:Kaithi 2019 poster.jpg
فلم کا پوسٹر
ہدایت کارلوکیش کنکراج
پروڈیوسرایس آر پرکاش بابو
ایس آر پربھو
تھروپور وویک
منظر نویسپون پارتھیبن
لوکیش کنکراج
کہانیلوکیش کنکراج
ستارےکارتھی
نرین
ارجن داس
موسیقیسام سی ایس
سنیماگرافیستین سوریان
ایڈیٹرفیلومن راج
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارڈریم وارئیر پکچرز
تاریخ نمائش
  • 25 اکتوبر 2019ء (2019ء-10-25)
دورانیہ
146 minutes[1]
ملکبھارت
زبانتمل
بجٹ25 crore[2]
باکس آفساندازاً۔ 105 crore[3]

کیتھی (ترجمہ: قیدی ) 2019 کی ایک بھارتی تامل زبان کی ایکشن تھرلر فلم ہے جس کی ہدایت کاری لوکیش کنگراج نے کی ہے۔[4]یہ فلم ڈریم واریر پکچرز اور وویکانند پکچرز کے بینر تلے تیار کی گئی ہے اور یہ لوکیش سنیماٹک یونیورس کی پہلی قسط ہے۔ فلم میں کارتھی نے مرکزی کردار نبھایا ہے، جبکہ نرین، ارجن داس ہریش اتمان جارج ماریان اور دھنا بھی اہم کرداروں مٰیں شامل ہیں ۔ فلم کی کہانی بنیادی طور پر ایک رات پر مشتمل ہے، جس میں ایک حال ہی میں رہا ہونے والا قیدی، زہرخورانی کا شکار پولیس افسران کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کرتا ہے اور راستے میں مجرموں سے بچتا ہوا اپنی بیٹی سے ملنے کی امید رکھتا ہے۔

لوکیش نے ابتدا میں فلم ماناگرم کی کامیابی کے بعد دو اسکرپٹس پر کام شروع کیا تھا، لیکن تحقیق اور کاسٹنگ کے مسائل کی وجہ سے انھیں ترک کر دیا۔ بعد ازاں انھیں ایک سابق قیدی کی زندگی پر مبنی خبر ملی جس سے ’’کیتھی ‘‘ کی کہانی کو تحریک ملی۔ وہ شروع میں چاہتے تھے کہ منصور علی خان مرکزی کردار ادا کریں، لیکن اسکرپٹ کے مکمل ہونے کے دوران، اداکار کارتھی کو مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے کہا گیا اور بجٹ میں مزید اضافہ کیا گیا۔ پرنسپل فوٹوگرافی یعنی فلم کی باقاعدہ شوٹنگ دسمبر 2018 میں شروع ہوئی اور اگست 2019 تک مکمل ہوئی۔ فلم زیادہ تر رات کے وقت شوٹ کی گئی۔ فلم میں کوئی گانا شامل نہیں، بلکہ موسیقیسام سی۔ ایس۔ نے ترتیب دی۔ سنیماٹوگرافی اور ایڈیٹنگ بالترتیب ستیان سوریان اور فلومین راج نے سنبھالی تھی۔

کیتھی کو دیوالی تہوار سے پہلے 25 اکتوبر 2019 کو ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم کو ناقدین کی طرف سے مثبت جائزے ملے اور یہ باکس آفس پر کامیاب رہی، جس نے دنیا بھر میں 105 کروڑ روپے کمائے، جس سے یہ 2019 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تامل فلمیں میں سے ایک بن گئی۔ اسے اگست 2020 میں انٹرنیشنل انڈین فلم فیسٹیول ٹورنٹو (آئی آئی ایف ایف ٹی) میں باضابطہ اسکریننگ کے لیے منتخب کیا گیا اور اس نے بالترتیب دو آنند وکتن سنیما ایوارڈز تین ناروے تامل فلم فیسٹیول ایوارڈز, ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز اور چار زی سنی ایوارڈز جیتے۔ کیتھی لوکیش سنیماٹک یونیورس کی پہلی قسط ہے، جس کے بعد <i id="mwQQ">وکرم</i> میں نارائن نے بیجوئے کے طور پر اپنا کردار ادا کیا ہے جبکہ جارج ماریان نے لیو میں نپولین کے طور پر اپنے کردار کو دہرایا ہے۔ کیتھی 2 کے عنوان سے فلم کا ایک سیکوئل بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

فلم کی کہانی

[ترمیم]

انسپکٹر بیجوئے کی سربراہی میں پولیس ایک وین سے 900 کلو گرامکوکین، جس کی مالیت 800 کروڑ روپے سے زائد ہے، ضبط کر لیتی ہے۔ یہ کارروائی تریچی کے بدنام زمانہ منشیات فروش ’’اڈایکلَم‘‘ کے نیٹ ورک کو خطرے میں ڈال دیتی ہے، جس کی شناخت پولیس کے لیے نامعلوم ہے۔ بدلے کے طور پر اس کا بھائی انبو یہ منشیات واپس حاصل کرنے اور کارروائی میں شامل پولیس افسران کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

انسپکٹر جنرل کی الوداعی تقریب میں شہر کے تمام سینئر پولیس افسران کو نشہ ملا کر بے ہوش کر دیا جاتا ہے۔ بے جوی دواؤں کی وجہ سے شراب نہیں پیتا اور ہوش میں رہتا ہے۔ عوامی گھبراہٹ سے بچنے کے لیے وہ فیصلہ کرتا ہے کہ افسران کو خفیہ طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔ اسی دوران وہ ’’دِلّی‘‘ کی مدد لیتا ہے، جو اپنی بیٹی ’’امودھا‘‘ سے ملنے کی خواہش رکھتا ہے اور ابھی ابھی جیل سے رہا ہوا ہے۔ کیٹرر ’’کماچی‘‘ بھی ان کے ساتھ شامل ہو جاتا ہے اور وہ اسی کے ٹرک میں بے ہوش افسران کو لے کر نکلتے ہیں۔ انبو ان تینوں کے سر کی قیمت مقرر کر دیتا ہے اور گینگ کے افراد ان کا پیچھا شروع کر دیتے ہیں۔

کمشنر آفس میں، بیجوئے سپاہی نیپولین اور نشے میں گرفتار کردہ کالج کے طلبہ کو حکم دیتا ہے کہ عمارت کی حفاظت کریں اور انبو کے کارندوں کو اندر داخل نہ ہونے دیں۔ دِلّی بار بار گینگ حملوں سے سب کی جان بچاتا ہے۔

جلد ہی بے جوی کو پتا چلتا ہے کہ ’’اڈایکلَم‘‘ خود بھی تحویل میں موجود ہے۔ اس دوران انبو کمشنر آفس میں گھسنے میں کامیاب ہو جاتا ہے، لیکن طلبہ اسے قابو کر لیتے ہیں۔

جب دِلّی، بیجوئے اور کماچی افسران کو لے کر کمشنر آفس کے قریب پہنچتے ہیں تو انبو کا گینگ، لیفٹیننٹ ’’ٹِپس‘‘ کی قیادت میں گھات لگا کر حملہ کرتا ہے۔ ’’پال پانڈی‘‘ نامی ایک بدعنوان پولیس افسر دِلّی پر خنجر سے وار کرتا ہے، جبکہ بے جوی قابو کر لیا جاتا ہے۔ بیجوئے کا مخبر ’’اعجاز احمد‘‘ ٹِپس کے ہاتھوں مارا جاتا ہے۔ دِلّی سنبھل جاتا ہے، حملہ آوروں کو شکست دیتا ہے، بیجوئے اور کماچی کو بچاتا ہے اور پال پانڈی کو مار دیتا ہے۔

کمشنر آفس میں انبو ایک طالب علم کو قتل کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن نیپولین اسے آگ بجھانے والے آلے سے بے ہوش کر دیتا ہے۔ اڈایکلَم یہ سب دیکھ کر بدلہ لینے کا عہد کرتا ہے۔ دِلّی خفیہ راستے سے عمارت میں داخل ہوتا ہے، طلبہ کو نکالتا ہے اور پھر نیپولین کے ساتھ مل کر منشیات کو تلف کرنے نکلتا ہے۔ دونوں ایک ضبط شدہ M134 منی گن استعمال کرتے ہوئے انبو کے گینگ کا خاتمہ کرتے ہیں۔

ایک ڈاکٹر بے ہوش افسران کو ہوش میں لاتا ہے۔ منشیات کے محکمے کےنارکوٹکس ڈویژن کے زونل سربراہ ا ’’اسٹیفن راج‘‘ کو اس سازش میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

بیجوئے، دِلّی کا شکریہ ادا کرتا ہے اور اسے بہتر زندگی کا وعدہ دیتا ہے۔ دِلّی اپنی بیٹی امودھا سے دوبارہ مل جاتا ہے۔ آخری منظر میں اڈایکلَم اپنی جیل کی کوٹھڑی سے اشارہ کرتا ہے کہ وہ دِلّی کو ذاتی طور پر جانتا ہے۔


کاسٹ

[ترمیم]

ایوارڈ

[ترمیم]
ایوارڈ [ا] تقریب کی تاریخ [ب][ب] زمرہ وصول کنندہ اور نامزد نتیجہ Ref.
آنند وکتن سنیما ایوارڈز 11 جنوری 2020 بہترین معاون اداکار-مرد  style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح [5]
بہترین اسٹنٹ ڈائریکٹر style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح
ناقدین کے انتخاب فلم ایوارڈز 14 مارچ 2020 بہترین اداکار-مرد  کارتھی|style="background: #FDD; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|نامزد [6]
[7]
ناروے تامل فلم فیسٹیول ایوارڈز 15 جنوری 2020 بہترین اداکار کارتھی|style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح [8]
بہترین ولن ارجن داس|style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح
بہترین ایڈیٹر style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح
ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز 18 ستمبر 2021 بہترین فلم-تمل<span typeof="mw:Entity" id="mwA2c"> </span> style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح [9]
[10]
بہترین ہدایت کار-تمل<span typeof="mw:Entity" id="mwA3g"> </span> لوکیش کنگراج|style="background: #FDD; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|نامزد
بہترین اداکار-تامل<span typeof="mw:Entity" id="mwA38"> </span> کارتھی|style="background: #FDD; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|نامزد
بہترین معاون اداکار-تامل  style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح
style="background: #FDD; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|نامزد
منفی کردار میں بہترین اداکار-تمل  ارجن داس|style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح
کامیڈین میں بہترین اداکار-تامل  style="background: #FDD; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|نامزد
بہترین سنیماٹوگرافر-تامل<span typeof="mw:Entity" id="mwA5w"> </span> style="background: #FDD; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|نامزد
زی سنی ایوارڈز تامل 4 جنوری 2020 پسندیدہ ڈائریکٹر لوکیش کنگراج|style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح [11]
[12]
بہترین اسٹنٹ ڈائریکٹر style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح
بہترین ولن ارجن داس|style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح
بہترین معاون اداکار-مرد  style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح

ریمیکس

[ترمیم]

کیتھی کو ہندی میں بھولا (2023) کے نام سے دوبارہ بنایا گیا تھا۔ مارچ 2020 میں، یہ قیاس کیا گیا تھا کہ فلم کو کنڑا زبان میں دوبارہ بنایا جائے گا، جس میں شیو راج کمار مرکزی کردار ادا کریں گے ، تاہم یہ ری میک بعد میں عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔ [13] کیتھی کامالے زبان میں بھی ری میک بنایا گیا، جس کا عنوان بندوان (2025) تھا جس میں ایرون عزیز نے اداکاری کی تھی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Kaithi (2019)"۔ Irish Film Classification Office۔ 2020-10-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-10-07
  2. "Kaithi, Which Started Lokesh Cinematic Universe, Earned Four Times Its Budget"۔ News18۔ 8 دسمبر 2023۔ 2024-01-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-01-19
  3. "Bigil, Petta, Viswasam, Kanchana 3, Nerkonda Paarvai, Kaithi power Kollywood's theatrical takings in 2019 to Rs 1000 cr"۔ فرسٹ پوسٹ۔ 4 دسمبر 2019۔ 2019-12-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-06-05
  4. "Kaithi"۔ British Board of Film Classification۔ 2022-06-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-06-06
  5. "Vikatan Awards 2019: Taapsee Pannu wins 'Best Actor' for Game Over, shares surreal moment with Dhanush and Vetrimaaran"۔ The Statesman۔ 12 جنوری 2020۔ 2021-02-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-12
  6. "Critics Choice Film Awards 2020: Complete nominations list"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 2 مارچ 2020۔ 2021-02-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-10
  7. "Critics' Choice Film Awards 2020: Complete winners list"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 28 مارچ 2020۔ 2020-10-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-05-31
  8. "11th NTFF 2020 – Winners list of Awardees – Tamilar Viruthu – Tamil Nadu"۔ ناروے تمل فلم فیسٹیول ایوارڈز۔ 15 جنوری 2020۔ 2020-10-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-15
  9. "Dhanush, Manju Warrier, Chetan Kumar, others: SIIMA Awards announces nominees"۔ دی نیوز منٹ۔ 28 اگست 2021۔ 2021-08-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-09-21
  10. "SIIMA 2021: The big winners from the South Indian movie awards night"۔ گلف نیوز۔ 19 ستمبر 2021۔ 2021-09-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-09-21
  11. "Zee Cine Awards Tamil 2020 winners list: Ajith, Kamal Haasan, Dhanush won these honours"۔ International Business Times۔ 5 جنوری 2020۔ 2021-05-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-05
  12. "Zee Cine Awards Tamil 2020: Dhanush bags Best Actor award, 'Peranbu' wins Best Film"۔ دی نیوز منٹ۔ 5 جنوری 2020۔ 2021-07-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-05
  13. "Shivarajkumar to feature in 'Kaithi' remake"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 10 مارچ 2020۔ 2021-12-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-21




















سانچہ:Lokesh Cinematic Universeسانچہ:S. R. Prabhuسانچہ:Lokesh Kanagarajسانچہ:SIIMA Award for Best Film – Tamil