کیروا ڈیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

کیروا ڈیم بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال شہر میں واقع ہے۔ یہ عوام الناس میں مقبول تفریحی مقام ہے۔ یہ اصل بھوپال شہر سے 15 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور کافی خوش اسلوبی سے یہ سڑک سے منسلک ہے۔ یہ 64 مربع کیلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہے جس میں وہ علاقہ بھی شامل ہے جہاں بارش کا پانی جمع ہوتا ہے۔[1]

تعمیراتی پہلو[ترمیم]

یہ ایک ہمہ مقصد ڈیم کے طور بنایا گیا ہے۔ اس سے جن مقاصد کی تکمیل مقصود ہے، وہ اس طرح ہیں:

  • برقاب کی فراہمی
  • بھوپال کی آبی ضروریات کی تکمیل
  • ماحولیاتی سیاحتی مقام جہاں لوگ ہفتے کے اختتام پر تفریح کر سکیں۔[1]

قریبی مقامات[ترمیم]

قابل دید امور[ترمیم]

  • کیروا ڈیم بہت زیادہ پانی سے گھرا ہے اور یہاں اطراف و اکناف کافی ہریالی ہے۔
  • اس ماحولیاتی سیاحت کی جگہ کا خاصہ یہ ہے کہ یہاں ایک کیلومیٹر پر محیط راستہ چہل قدمی کے لیے خصوصی طور پر قابل ذکر ہے۔ یہاں تناور درخت، بونے پودے اور پھول والے درخت ہیں۔
  • ڈیم کی زیریں آبشار سیاحوں کے لیے خصوصیت سے باعث کشش ہے۔
  • علاقے کا ایک حصہ پہاڑوں سے گھرا ہے۔
  • ماحولیاتی سیاحت کے تحت مہماتی کھیل (Adventure sports) اور آبی دوروں (water trips) کی سہولت موجود ہے۔
  • یہاں ایک علاقے میں ایک جنگل بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ پورے علاقے میں ہمہ قسم کے پرندے بھی دکھائی پڑتے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت Singh, S.P., "Economic Valuation of Ecotourism Spot: A Case Study of Kerwa Dam in Bhopal of Madhya Pradesh", Indian Journal of Rural Development and Management Studies, Volume 11, Number 2, July-December 2017, Pp 83-99

مزید مطالعات[ترمیم]