کیفی خلیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کیفی خلیل
معلومات شخصیت
پیدائش (1996-09-02) 2 ستمبر 1996 (عمر 27 برس)
کراچی، پاکستان
عملی زندگی
پیشہ
  • گلوگار-شاعر
  • موسیقار
دور فعالیت 2016-تاحال

کیفی خلیل ،   ایک پاکستانی بلوچ گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار ہیں ۔ آپ کا تعلق کراچی کے مشہور علاقے لیاری سے ہے۔ [1] کیفی خلیل کو 2022 میں کوک اسٹوڈیو پروگرام سیزن 14 پر ایوا -بی اور عبد الوھاب بگٹی بلوچ کے ساتھ  "کنا یاری" کی وجہ سے پزیرائی ملی ۔[2]   پہلی جون 2022 کو اپنے یوٹیوب چینل پر    نشر کیے جانے والے گانے "کہانی سنو" کی وجہ سے  کیفی خلیل نے تھوڑے ہی عرصے میں  انٹرنیٹ پر سنسنی مچا دی ہے۔ "کہانی سنو" گانا پاکستان کی مشہور پاپ گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی گایا ہے۔

ابتدائی زندگی اور کیریئر[ترمیم]

کیفی کا تعلق لیاری کے ایک غریب گھرانے سے ہے۔ ان کے والد بینجو، ایک بلوچ ساز، کے ماہر تھے۔ کیفی ابھی چھوٹے ہی تھے تو ان کے والد صاحب وفات پا گئے۔ کم سنی میں والد کے انتقال کی وجہ سے  غربت اور بدحالی نے ان کو تعلیم جیسی نعمت سے دور رکھا جس کی وجہ سے کیفی کو پڑھنے میں بہت دشواری ہوتی۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "SINGER KAIFI KHALIL TALKS ABOUT FALSE PERCEPTION OF LYARI" 
  2. "ڈر تھا کہ لوگوں کو بلوچی گانا پسند آئے گا یا نہیں: کیفی خلیل" 
  3. "والدہ کے ساتھ چھوٹے سے مکان میں رہتے ہیں اور ۔۔ کیفی خلیل نے وائرل گانا کیوں لکھا؟ نئے نوجوان گلوکار سے متعلق دلچسپ معلومات"