کیمبرج بے، نُناوُت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کیمبرج بے (Cambridge Bay) کینیڈا کی ریاست نُناوُت کی ایک آبادی ہے۔ یہاں کی مقامی زبان اب لاطینی حروف کی مدد سے لکھی جاتی ہے۔

محل وقوع اور آبادی[ترمیم]

"کیمبرج بے" وکٹوریا آئی لینڈ کے جنوبی ساحل پر واقع ہے اور اس کی اہمیت علاقے میں بطور مواصلاتی اور انتظامی مرکز کے ہے۔ 2006ء کی مردم شماری کے تحت یہاں کی کل آبادی 1477 افراد تھی۔ یہاں کی آبادی کا اسی فیصد مقامی قبائل انوئت پر مشتمل ہے۔

علاقے میں ماضی میں شکار اور ماہی گیری ہوتی رہی تھی جس کے ثبوت آثار قدیمہ کی صورت میں ملتے ہیں۔ یہاں ایک قسم کے کیری بو، مشک بیل، آرکٹک چار، لیک ٹراؤٹ اور رنگڈ سیل آج بھی یہاں خوراک کے اہم ذرائع ہیں۔

میڈیا[ترمیم]

یہاں تین ایف ایم ریڈیو اور ایک ٹیلی ویژن اسٹیشن بھی موجود ہے اور یہاں تین مختلف کمپنیاں انٹرنیٹ مہیا کرتی ہیں۔

موسم[ترمیم]

تیس نومبر سے 11 جنوری تک یہاں پولر نائٹ رہتی ہے یعنی سورج نہیں طلوع ہوتا اور 19 مئی سے 22 جولائی تک یہاں مڈ نائٹ سن یعنی سورج غروب ہی نہیں ہوتا۔