مندرجات کا رخ کریں

کینڈل اسٹک جدول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک واحد کینڈل اسٹک چارٹ کی اسکیم۔ ایسی کینڈل اسٹک عام طور پر سرخ رنگ میں ہوتی ہے کیونکہ کلوز قیمت اوپن سے کم ہوتی ہے۔ لو اور ہائی کیپس عام طور پر موجود نہیں ہوتیں لیکن پڑھنے میں آسانی کے لیے شامل کی جا سکتی ہیں۔
ایک گھنٹہ وار کینڈل اسٹک، کرنسی ایکسچینج پر آرڈر بک کی گہرائی کے ساتھ دکھائی گئی ہے۔

کینڈل اسٹک جدول (انگریزی: Candlestick chart) جسے جاپانی کینڈل اسٹک جدول بھی کہا جاتا ہے ایک طریقہ کا معاشی جدول ہے جس میں کرنسی یا اسٹاک کی قیمتوں کی حرکت کو دکھایا جاتا ہے۔ کینڈل اسٹک جدول بار جدول کی طرح ہوتا ہے مگر اس سے قدرے مختلف ہے۔ ہر کینڈل (موم بتی) کے چار عناصر ہوتے ہیں: افتتاحی قیمت، اختتامی قیمت، اعلی ترین قیمت اور ادنی ترین قیمت۔ اعلی ترین اور ادنی قیمتوں کو کینڈل کی بتی سے تعبیر کیا جاتا ہے اور افتتاحی اور اختتامی قیمتوں کو کینڈل کے جسم سے تعبیر کیا جاتا ہے جسے تصویر میں باسانی سمجھ سکتے ہیں۔ ایک معاشی جدول میں کینڈل کو کسی بھی وقت کے حساب سے دکھایا جا سکتا ہے مثلاً دن کی ایک کینڈل، ہفتہ کی ایک کینڈل، 4 گھنٹہ کی کینڈل، 1 گھنٹہ کینڈل، 45 منٹ کی کینڈل، 30 منٹ کی کینڈل، 15 منٹ کی کینڈل، 5 منٹ کی کینڈل، 3 منٹ کی کینڈل، 1 منٹ کی کینڈل اور یہاں تک کہ 1 سیکنڈ کی کینڈل۔ ہر کینڈل اس وقت کی اعلی ترین ادنی ترین اور افتتاحی و اختتامی قیمتوں کو دکھاتی ہے۔ ہر کینڈل اپنے اندر متعدد معانی رکھتی ہے اور اس کی تمام قیمتوں کے حساب سے آگے کی کینڈل کی پیش گوئی کی جاتی ہے۔ کینڈل اسٹک جدول کا استعمال تکنیکی تجزیہ میں کیا جاتا ہے۔ فوریکس، کرنسی، اسٹاک اور یہاں تک کہ کرپٹو ٹریڈنگ میں تکنیکی تجزیہ کا استعمال ہوتا ہے جس کا سب سے بنیادی جزء کینڈل اسٹک جدول ہے۔ متعدد کینڈل اسٹک مل کر ایک پیٹرن بناتی ہیں جسے کینڈل اسٹک جدول پیٹرن کہا جاتا ہے۔[1]

تاریخ

[ترمیم]
یورو/امریکی ڈالر (EUR/USD) کی کینڈل اسٹک چارٹ، روزانہ کے ٹائم فریم پر، MetaTrader 5 ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں۔

کینڈل اسٹک جدول کو 18ویں صدی میں چاول کے ایک جاپانی تاجر ہومنا مونی ہیسا نے متعارف کرایا تھا۔[2] بعد ازاں انھیں مغربی ممالک میں اسٹیو نیسون نے متعارف کرایا۔ انھوں نے اس پر اپنی کتاب جاپانیز کینڈل اسٹک چارٹنگ ٹیکنکز 1991ء میں شائع کی۔ ان جدول کو دوسرے تجزیاتی عناصر مثلاً فیبوناچی کے ساتھ ملا کر تکنیکی تجزیہ کیا جاتا ہے۔[3]

بیونڈ کینڈل اسٹکس میں نیسون[4] کہتے ہیں:

” تاہم، میری تحقیق کی بنیاد پر، یہ امکان کم ہے کہ ہومہ نے کینڈل چارٹس استعمال کیے ہوں۔ جیسا کہ بعد میں کینڈل چارٹس کی ترقی پر گفتگو کے دوران دیکھا جائے گا، یہ زیادہ ممکن ہے کہ کینڈل چارٹس جاپان میں میجی دور کے ابتدائی حصے (1800 کی دہائی کے آخر) میں تیار کیے گئے تھے۔ “

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ Ravi Patel (1 جنوری 2010)۔ Guide To Technical Analysis & Candlesticks۔ Buzzingstock Publishing House۔ ASIN:B00GZMSEDM
  2. ↑ Morris Gregory M. (2006)۔ Candlestick Charting Explained: Timeless Techniques for Trading Stocks and Futures۔ McGraw-Hill۔ ISBN:978-0-07-146154-2
  3. ↑ Steve Nison (2001)۔ Japanese Candlestick Charting Techniques (2nd ایڈیشن)۔ پرینٹس ہال۔ ISBN:978-0-7352-0181-1
  4. ↑ Steve Nison (1994)۔ Beyond Candlesticks: New Japanese Charting Techniques Revealed۔ جان وائلی اینڈ سنز۔ ISBN:978-0-471-00720-3