کینڈی کرش ساگا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کینڈی کرش ساگا
Candy Crush.png
ایپ آئکن
ڈویلپرکنگ
پلیٹ فارمفیس بک (ایڈوبی فلیشآئی او ایس، اینڈروئیڈ
اشاعتفیس بک:
12 اپریل 2012ء
آئی او ایس
14 نومبر 2012ء
اینڈروئیڈ
14 دسمبر 2014ء
صنفمعما

کینڈی کرش ساگا (انگریزی: Candy Crush Saga) تین یکساں چیزوں کو ملانے کے معمے پر مشتمل ایک ویڈیو گیم ہے جسے اس کے تخلیق کار کنگ نے 12 اپریل 2012ء کو فیس بک کے لیے اور 14 نومبر 2012ء کو اسمارٹ فون کے لیے جاری کیا۔ مارچ 2013ء میں، کینڈی کرش ساگا نے فارم ویلی 2 کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیس بک پر 46 ملین صارفین فی ماہ کے ساتھ مقبول ترین کھیل کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بزنس انسائیڈر کے مطابق، یہ 2013ء کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی آئی او ایس ایپ بھی ہے۔ 27 نومبر 2013ء کو گیم میں ایک اہم اضافہ ’’ڈریم ورلڈ‘‘ (اردو: جہانِ خواب)) کے نام سے جاری کیا گیا۔