کینیڈا میں اردو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کینیڈا میں اردو بولنے والوں کی کل آبادی اس وقت 208,125 ہے۔[1] اردو بولنے والی آبادی کی آمد 1960ء کی دہائی سے شروع ہوئی تھی۔ 1970ء کے دہائی میں اردو سوسائٹی آف کینیڈا کا قیام ٹورانٹو میں ہوا۔ اس سوسائٹی کے زیر اہتمام وقتًا فوقتًا مشاعرے منعقد ہونے ہونے لگے اور سرگرمیاں نئے ہند و پاک تارکین وطن کی آمد کے ساتھ بڑھنے لگیں۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ کینیڈا میں اردو بولنے والوں کی آبادی 0.5 فیصد ہے۔

اردو کانفرنس[ترمیم]

اردو سوسائٹی آف کینیڈا نے اپنے اولین اردو کانفرنس کا انعقاد 1982 میں رکھا تھا۔ اس کے لیے اس نے سنٹر فار ساؤتھ ایشین اسٹڈیز، یونیورسٹی آف ٹورانٹو کے ساتھ اشتراک کیا تھا۔ کانفرنس میں شرکا ملک وبیرون ملک سے آئے تھے۔ ان ہی مشاہیر میں فیض احمد فیض بھی ایک تھے۔

ماہانہ اردو سسکاٹون کینیڈا کی جانب سے اردو کی نئی نسل میں فروغ کے لیے سسکاٹون میں 2018 میں ایک مقامی بینکوئٹ ہال انگیٹھی میں عادل ابن ریاض کی جانب سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی اردو بولنے والی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مشاعرے اور دیگر تقاریب[ترمیم]

سوسائٹی دو اور کانفرنس منعقد کرچکی ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹی یا بڑی نشستوں اور نوشائع شدہ کتابوں کے مطالعاتی اجلاسوں کا بھی انعقاد عمل میں آچکا ہے۔

سسکاٹون کینیڈا میں 2016 میں اردو مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا پروگرام کی میزبانی عادل ابن ریاض نے کی نامور سماجی کارکن ملک عمر دراز سمیت سو سے زائد شرکاء شامل ہوئے، مشاعرہ اردو سسکاٹون کینیڈا کے مدیر اعلی عادل ابن ریاض نے آرگنائز کیا۔

مارچ 2023 ونڈسر انٹاریو میں ساجد بٹ نے مشاعرہ کا انعقاد کیا مشاعرہ کی نظامت کے فرائض عادل ابن ریاض نے ادا کیے۔ شہر کے ممتاز شعرا ثاقب اکرم، اعظم نوید، عادل ابن ریاض سمیت سات شعرا شامل ہوئے اس کے علاوہ لندن انٹاریو سے نامور شعرا بابر عطا اور شیخ سعید نے شرکت کی۔ اردو شاعری کا ذوق و شوق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شمولیت کرکے مشاعرے کو چار چاند لگائے۔

مطبوعات[ترمیم]

1988 میں کبیر قریشی کی جانب سے اپنا مجموعہ کلام شائع ہوا۔ کلام کی اشاعت اردو سوسائٹی کے زیر اہتمام ہوئ۔ کبیر قریشی کینیڈا حکومت کے تحت سیول سرونٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

اس کے علاوہ اوٹاوا سے "اردو اوٹاوا" نام کا ایک جریدہ مشہور اردو شاعر وبلیو اے شاہین کی ادارت میں جاری ہوا۔

سسکاٹون شہر سے 2016 تا 2018 ماہنامہ اردو سسکاٹون کا اجرا مدیر اعلی عادل ابن ریاض کرتے رہے کینیڈا کے شہر سسکاٹون میں اردو کی ترویج و ترقی میں ان کا اہم کردار ہے

کینیڈا کی جامعات میں اردو تعلیم کا آغاز[ترمیم]

مانٹریال کی میک گِل یونیورسٹی میں پاکستان کے جزوی تعاون سے اردو کے ایک الگ شعبے (chair) کا قیام عمل میں آچکا ہے۔[2]

شاعری کے موضوعات میں فرق[ترمیم]

فیض احمد فیض نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ کینیڈا کے مشاعروں میں نمایاں بات یہ دیکھی گئی ہے کہ یہاں کے مقامی شعرا اور کینیڈا کے دورے پر آنے والے پاکستانی شعرا کی شاعری کے موضوعات کافی مختلف ہیں۔[3]

ٹورانٹو کے 35 وین بین الاقوامی فلم فیسٹول میں اردو فلم کی پیشکش[ترمیم]

ٹورانٹو کے 35 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں پہلی بار کشمیری نژاد اداکار عامر بشیر کی ہدایت میں بنی فلم اردو "حارد" پیش کی گئی تھی۔ یہ فلم ایک لاپتہ کشمیری لڑکے کے خاندان کی ذہنی اذیت کو پردے پر دکھاتی ہے۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. The percentage figures cited in this chart are the top languages spoken as a home language in Canada, shown as a percentage of total single responses. Source: Statistics Canada, 2006 Census Profile of Federal Electoral Districts (2003 Representation Order): Language, Mobility and Migration and Immigration and Citizenship. Ottawa, 2007, pp. 6-10. Data available online at: "Detailed Language Spoken Most Often at Home"۔ 2006 Census of Canada: Topic-based tabulations۔ Statistics Canada۔ April 8, 2008۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ January 15, 2010 
  2. Encyclopedia of Canada's People By Paul R. Magocsi, Multicultural History Society of Ontario
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 07 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مئی 2015 
  4. टोरंटो फेस्टिवल में उर्दू फिल्म | Webdunia Hindi